امیر اہلسنت کی دینی خدمات

پس شرعی احکام سیکھنے سکھانے کی اہم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی رہنمائی میں   انتہائی اہم اقدامات کئے ان میں   سے دار الافتاء اھل سنت،  آن لائن دار الافتاء،  تَخَصُّصْ فِی الْفِقہ،  تَخَصُّصْ فِی الْفُنُون اور مجلس تحقیقاتِ شرعیہ بھی ہیں  ۔

٭٭٭٭٭٭

   (9 دارُ الافتاء اہلِ سُنَّت

  ’’ 12دار الافتاء ‘‘  قائم کرنے کا ہدف:

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 102 صَفحات پر مشتمل کتاب،  ’’  علم و حکمت کے 125مدنی پھول  ‘‘  صَفْحَہ 21 پر شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا ایک فرمان کچھ یوں   نقل ہے کہ بہت عرصہ قبل کسی دینی مَدرسے سے وابستہ اسلامی بھائی نے مجھے بتایا کہ  ’’ ہمارے یہاں   جب کوئی کم پڑھالکھا سائل مسئلہ دریافت کرنے کے لیے آتا ہے تو بسا اوقات اندازِ بیان یا طرزِ تحریر پر اُسے خوب جھاڑ پلائی جاتی ہے،  مثلاً کہا جاتا ہے: کہاں   پڑھے ہو! آپ کو اُردو میں   سوال لکھنے کا بھی ڈھنگ نہیں   معلوم! وغیرہ،  اس طرح لوگ بدظن ہوکر چلے جاتے ہیں   ، اُن کی پرواہ نہیں   کی جاتی،  کبھی میں   دیکھ لیتا ہوں   تو ایسوں   کو سنبھالنے کی سعی کرتا ہوں  ۔ ‘‘  یہ باتیں   سُن کر میرے   (یعنی سگِ مدینہ کے)   دل پر چوٹ لگی اور میرے منہ سے نکلا  ’’ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  ہم 12 دارُالافتاء کھولیں   گے۔ ‘‘    ([1]

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا یہ خواب ۱۵شعبان المعظم  ۱۴۲۱؁ھ کو اس وقت پورا ہوا جب جامع مسجد کنزالایمان،  بابری چوک بابُ المدینہ   (کراچی)   میں   تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دارُ الافتاء اھلسنّت کا آغاز ہوا اور تادمِ تحریر دار الافتاء سے متعلق 42 اسلامی بھائی مختلف شہروں   میں   پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری امت کی شرعی رہنمائی میں   مصروف ہیں  ،  جن سے نہ صرف بالمشافہ ملاقات اور تحریری فتویٰ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (10 دارُ الافتاء آن لائن

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس افتا کے تحت کام کرنے والے شعبے دارُ الافتاء آن لائن کے اسلامی بھائی انتہائی ذمہ داری سے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مسلمانوں   کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کا ہاتھوں   ہاتھ حل بتاتے ہیں  ۔ اس شعبے کی کامیابی کے لیے یہی کافی ہے کہ اس شعبے سے منسلک اسلامی بھائی روزانہ سینکڑوں   سوالات کے جوابات دیتے ہیں  ۔ دارُ الافتاء آن لائن کے اسلامی بھائیوں   سے انٹر نیٹ کے ذریعے دنیا بھر سے اس میل ایڈریس   (darulifta@dawateislami.net)   پر سوالات پوچھے جا سکتے ہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

 



[1]    علم و حکمت کے 125 مدنی پھول ، ۲۱

Index