امیر اہلسنت کی دینی خدمات

نگاہِ ولی میں    وہ تاثیر  دیکھی

بدلتی ہزاروں   کی تقدیر دیکھی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! طبّ ایک قدیم پیشہ ہے جسے اسلام نے عروج عطا فرمایا،  اس کی سب سے بڑی مثال طبیبوں   کے طبیب،  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اسے ذاتی طور پر شرف عطا فرمانا ہے،  کیونکہ بہت سے مواقع پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مختلف بیماریوں   کے علاج مروی ہیں   اور اسے ہم طبّ نبوی کے نام سے جانتے و پہچانتے ہیں  ۔

موجودہ دور میں   طریقۂ علاج کے مختلف ہونے کی وجہ سے طبیبوں   کی پہچان کے لیے نام بھی الگ الگ رکھے گئے ہیں  ۔ چنانچہ جب ڈاکٹرز کا نام لیا جاتا ہے تو اس سے عام طور پر ایلو پیتھک ڈاکٹرز مراد ہوتے ہیں  ۔ یونانی طب والوں   کو حکیم کہتے ہیں  ،  جانوروں   کے ڈاکٹرز کو ویٹرنری ڈاکٹر اور ڈاکٹرز کی ایک قسم ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کہلاتی ہے۔ الغرض موجودہ دور کے طبیبوں   کو دیکھا جائے تو ان کی اکثریت فرض علوم یعنی بنیادی ضروری دینی علوم سے ناواقف نظر آتی ہے۔ چنانچہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت طبیبوں   کے ہر طبقے کے لیے ایک الگ مجلس قائم کی گئی۔ چنانچہ ایلو پیتھک ڈاکٹرز کے لیے مجلس ڈاکٹرز ،  ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے لیے مجلس ھومیو پیتھک ڈاکٹرز،  یونانی طبیبوں   کے لیے حکیم مجلس اور جانوروں   کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز ۔ ان تمام مجالس کا بنیادی مقصد اس پیشے سے وابستہ لوگوں   کے دلوں   میں   فرض علوم کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو پہنچانا اور انہیں   دعوت اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   ‘‘  کے مطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

(11 مجلس کھیل

کھیلوں   کی دنیا بڑی نرالی ہے،  جو اس میں   کھو جاتا ہے وہ بس یہیں   کا ہو کر رہ جاتا ہے،  اس طبقے کی دین سے دوری سب جانتے ہیں  ،  انہیں   بھی دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا اور سنتوں   کے سانچے میں   ڈھالنا ضروری ہے۔ چنانچہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس بنام مجلسِ کھیل قائم کی گئی جس کا بنیادی مقصد کھیلوں   سے منسلک لوگوں   میں   دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں   دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   ‘‘  کے مطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  بہت سے کھلاڑیوں   اور ان کے گھر والوں   کا دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے متاثر ہو کر یہ مدنی ذہن بن چکا ہے کہ ہمیں   شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد کی تکمیل کے لئے اپنی اصلاح کے لئے روزانہ فکر مدینہ کا رسالہ پر کرنا اور ہر مدنی ماہ کی دس تاریخ سے پہلے پہلے اپنے ہاں   کے ذمہ دار کو جمع کروانا ہے اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی قافلوں   میں   سفر کرنا ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

   (12 مجلسِ عُشر

 

Index