امیر اہلسنت کی دینی خدمات

کتب پڑھائی جاتی ہیں   جن میں   نِصَابُ التَّجْوِیْد،  ضِیَاءُ الْقِرَاءَ تْ،  فَوَائِدِ مَکِّیَہ،  جَامِعُ الْوَقْف،  مُقَدِّمَۃُ الْجَزَرِیَّہ اہم کتب ہیں  ۔

یہ کورس کرنے والے چونکہ حفاظ اسلامی بھائی ہوتے ہیں   لہٰذا انہیں   حروف کی درست ادائیگی اور تجوید کے اُصول سکھانے کے ساتھ ساتھ قراٰنِ کریم کے متفرق مقامات سے تقریباً 80 رکوع برائے تلاوت کے علاوہ ایک بار پورے قراٰنِ کریم کی حدر کے ساتھ مشق بھی کروائی جاتی ہے۔

قراء ت کورس کے دوران قِرَاءَتِ سَبْع   ([1]کا ذوقِ لطیف رکھنے والے اسلامی بھائیوں   کی تسکین کے لئے مَتَنُ الشَّاطِبِیَہ   ([2]کا بھی اہتمام ہے۔

کلامِ خداوندی کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ چونکہ اس میں   مذکور احکام خداوندی کو سمجھنا بھی لازم ہے۔ لہٰذا اس مختصر دورانیے میں   آخری پارے کا ترجمۂ قراٰن کنز الایمان شریف مع تفسیری حاشیہ خزائن العرفان بھی قراء ت کورس کا ایک حصہ ہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کسی کورس میں   ذکرِ خدا ہو اور ذکرِ مصطفےٰ نہ ہو۔ چنانچہ یہ شرف پانے کے لئے امام شَرفُ الدِّین نَوَوِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی سرکارِ مدینہ،  قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرامینِ مبارکہ پر مشتمل مختصر اور نایاب کتاب اَرْبَعِینِ نَوَوِی   (مترجم)   بھی پڑھائی جاتی ہے۔

عربی گرائمر سے ضروری واقفیت کے لئے بنیادی علوم صرف و نحو کے موضوع پر اردو میں   لکھی گئی دو بہترین کتابوں   تَسْھِیلُ الصَّرْف اور تَسْھِیلُ النَّحْو کے منتخب ابواب،  فقہ کے موضوع پر نماز کے ضروری مسائل سے آگاہی کے لئے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نایاب تحریر نمازکے احکام ،  اخلاق کو بہتر بنانے کے لئے معاشرے میں   پنپنے والی بے شمار برائیوں   سے نفرت کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کے پند و نصائح پر مشتمل مختصر و جامع رسالے اَیُّھَاالْوَلَد کا ترجمہ بنام بیٹے کو نصیحت اور عقائد کی پختگی کے لئے نصابُ العَقائد دو سالہ قراء ت کورس میں   شامل ہیں۔

٭٭٭٭

  (2 کمپیوٹرکورس :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں   ایک وسیع کمپیوٹر لیب بھی موجود ہے جہاں   پر بڑے درجے کے طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں   کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم بھی جاتی ہے۔ فی الحال طلبہ کو word,power point,exel,net,inpage کے کورسز کروائے جارہے ہیں۔

٭٭٭٭

  (3 امامت کورس :

بارہ ماہ کا امامت کورس بنیادی طور پر مساجد کے ائمہ کرام کی عملی تربیت کے لئے ہے جیسا کہ نام سے بھی ظاہر ہے ۔ اس کورس میں   اسلامی بھائیوں   کو فقہی مسائل کے انسائیکلو پیڈیا بہارِ شریعت کے پہلے چھ حصوں   کے علاوہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب نماز کے احکام پڑھائی جاتی ہے نیز قرآنِ کریم کو خوبصورت انداز میں   پڑھنے کے لئے مدنی قاعدہ اور متفرق آیات و سورتوں   کی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔

٭٭٭٭

(4 63دن کا مدنی تربیتی کورس:

اس کورس کی افادیت و اہمیت کے متعلق شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فیضانِ سنت صفحہ 510پر فرماتے ہیں  :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  عاشِقانِ رسول کی صحبتوں   سے مالا مال 63روزہ تربیّتی کورس آخِرت کیلئے اِس قَدَر نَفع بخش ہے کہ اس میں   جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اُس



[1]   قراءت سبعہ سے قرآنِ کریم کی عربی زبان کی سات مختلف لغات کے مطابق تلاوت کرنا مراد ہے۔

[2]   امام قاسم بن فِیُّرَہ شاطبی (متوفی ۵۹۰ھ) کی قراءت میں لکھی گئی منظوم کتاب ہے جس کا اصل نام حِرْزُ الْاَمَانِى وَوَجْهُ التَّهَانِى فِى الْقِرَاءَاتِ السَّبْع ہے۔

Index