امیر اہلسنت کی دینی خدمات

ہو گیا۔ ‘‘   ([1]اور ایسا کیونکر نہ ہو کہ قراٰنِ کریم میں   اہلبیت اطہار کی عظمت کا اظہار کچھ یوں   مذکور ہے:

اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ  (۳۳)     (پ۲۲،  الاحزاب:۳۳) 

ترجمۂ کنز الایماناللہ  تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں   پاک کر کے خوب ستھرا کر دے۔

صحابۂ کرام و اہل بیت اطہار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے جو قربانیاں   دیں   ان کا حقیقی صلہ تو یقیناً انہیں   آخرت میں   ملے گا مگر ان کی حیاتِ طیبہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے   (المدینۃ العلمیہ کے تحت)   ربیع الاول ۱۴۳۲؁ھ بمطابق فروری 2011؁ء میں   باقاعدہ ایک شعبہ بنام فیضانِ صحابہ و اھلبیت قائم کیا تا کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری امت کو دربارِ نبوت کے ان چمکتے ستاروں   کی سیرت سے اس طرح آگاہ کیا جائے کہ وہ ان کی پاکیزہ زندگیوں   سے انمول مدنی پھول چن کر اپنی زندگیوں   کو سنتوں   کے سانچے میں   ڈھال سکیں  ۔

شعبہ فیضانِ صحابہ و اہل بیت کی  امتیازی خصوصیات:

٭…  صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے نام و نسب اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے خاندانی تعلق ہونے کی صورت میں   اس کو واضح کرنا۔

٭…  ان کی ازواج و اولاد کا تذکرہ۔

٭…  صحابۂ کرام و اہل بیت اطہار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی اسلام سے پہلے اور بعد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں   پر روشنی ڈالنا۔

٭…  ان کی انفرادی و اجتماعی خدماتِ اسلام بیان کرنا۔

٭…  ان کی راہِ خدا میں   پیش کی گئی قربانیوں   کا تذکرہ کرنا۔

٭…  مستند و معتبر روایات پر مبنی فضائل و مناقب ذکر کرنا۔

٭…  ان کی حیاتِ طیبہ سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں   کے مطابق اعمالِ صالحہ کی ترغیب دلانا۔

٭…  جدید فاؤنٹس اور سافٹ وئیرز وغیرہ کا استعمال۔

٭…  دلکش و دیدہ زیب بارڈرز کا اہتمام۔

شعبہ فیضانِ صحابہ و اہل بیت کی  مطبوعات:

٭  حضرت سیدنا طلحہ بن اللہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭  حضرت سیدنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭  حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭  حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭  حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭  فیضانِ سعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭  فیضانِ صدیقِ اکبر   (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔

٭٭٭٭

  (9)    شعبہ فیضانِ حدیث

 



[1]    المستدرک،  کتاب معرفۃ الصحابۃ،   باب وعدنی ربی فی اھل بیتی الخ،  الحدیث۴۷۷۴،  ج۴،  ص۱۳۲

Index