امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  شرعی مسائل میں   ہمیشہ مدنی علما سے رجوع کیا جاتا ہے۔

٭…  ترجمہ کی تکمیل کے بعد اس کا تقابل ہوتا ہے اور کم از کم دو مرتبہ پروف ریڈنگ کی جاتی ہے۔ آیات و عربی عبارات مدنی علما چیک کرتے ہیں  ۔

٭…  حَتَّی الْمَقْدُور کوشش کی جاتی ہے کہ غَرْضِ مُصَنِّف   فوت نہ ہو۔

٭…  قرآنِ کریم کا ترجمہ کوشش کرکے کنزُ الایمان سے لیا جاتا ہے۔

٭…  ترجمہ فائنل ہونے کے بعد فارمیٹنگ اور ایڈیٹنگ  Formatting & Editing کے مراحل سے گزر کر جب ایک کتاب یا رسالے کی شکل اختیار کرتا ہے تو سب سے پہلے اس کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   (Website)   پر مطالعہ و ڈاؤنلوڈنگ کے لئے آن لائن   (Online کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اشاعت کیلئے مکتبۃُ المدینہ بھیجا جاتا ہے۔ نیز مجلس تراجم کی کتب ورسائل دیگر ممالک میں   بھی شائع کئے جاتے ہیں  ۔

٭…  مجلس تراجم کی تمام کتب دعوتِ اسلامی کی ویب سائیٹ وww.Dawateislami.net پر نہ صرف   (Online)   مطالعہ کے لئے دستیاب ہیں   بلکہ ڈاؤنلوڈ   (download)   بھی کی جا سکتی ہیں   تا کہ جن افراد تک دعوت اسلامی کا مطبوعہ مواد نہیں   پہنچ سکتا وہ ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع استعمال کر کے اپنی علمی پیاس بجھا سکیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

(3 مکتبۃُ المدینہ

عصر حاضر میں   نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے جدید ذرائع ووسائل کا استعمال بڑی اہمیت کا حامل ہے۔چنانچہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تبلیغ قران وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز ۱۴۰۶؁ھ بمطابق 1986 ؁ء میں   فرمایا اور سب سے پہلے بیانات کی آڈیو کیسٹیں   جاری کی گئیں  ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  مکتبۃُ المدینہ نے اس مختصر عرصہ میں   جو ترقی کی وہ اپنی مثال آپ ہے کیونکہ آڈیو کیسٹوں   سے آغاز کرنے والے مکتبۃُ المدینہ کے تحت آج باقاعدہ وی سی ڈی مکتب اور پاکستان کے دو بڑے شہروں   مرکز الاولیاء   (لاہور)   اور باب المدینہ   (کراچی)   میں   دو عدد پریس   (Press)   کام کر رہے ہیں   جو اس شعبہ سے متعلق   (Related )   ہر قسم کی جدید سہولیات و ضروریات سے آراستہ ہیں   اور اس مختصر عرصے میں   مکتبۃُ المدینہ سے جہاں   سُنّتوں   بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کی لاکھوں   کیسٹیں   اور VCD'S  دنیا بھر میں   پہنچیں   اور پہنچ رہی ہيں  ۔ وہیں   سرکارِ اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر عُلَمائے اہلسنت کی کتابیں   بھی زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر لاکھوں   لاکھ کی تعداد میں   عوام کے ہاتھوں   میں   پہنچ کر سنّتوں   کے پھول کھلا رہی ہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (4)   شادی بیاہ کے مواقع پر مکتبۃُ المدینہ کے بستے

شادی بیاہ و دیگر خوشی و غمی کے مواقع پر اہلِ خانہ کی طرف سے مفت کتابیں   بانٹنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کے بستے   (اسٹال)   لگائے جاتے ہیں  ۔ یہ خدمت مکتبہ کا مدنی عملہ خود پیش کرتا ہے آپ صرف رابطہ فرمائیں  ۔

 

Index