امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭٭٭٭

اسلامی بہنوں   کے لئے کورسز

  (1  فیضانِ قرآن و حدیث:

  یہ کورس جون جولائی میں   ہوتا ہے کیونکہ اسکول وکالج میں  گرمیوں   کی چھٹیاں ہوتی ہیں   اور طالبات کے پاس وقت بھی ہوتا ہے۔ اس کورس میں   پڑھائی کا دورانیہ 41 دن ہے۔

مقاصد:

٭…  علمِ دین کی طرف رغبت٭…  مدنی ماحول سے قربت

٭…  دو ماہ کی چھٹیوں   کو کارآمد بنانا اور ٭…  آنے والی اسلامی بہنوں   کو درسِ نظامی کی طرف مائل کرنا وغیرہ اس کورس کے مقاصد میں   سے ہے۔

فیضانِ قراٰن وحدیث کورس کا نصاب :

تجوید

مدنی قاعدہ، مکمل نماز  (قواعد و مخارج کیساتھ)  ، دعائے قنوت۔

تفسیر

سورۃ الفاتحہ اور آخری پارے کی دس سورتوں   کا ترجمہ اورمختصر تفسیر۔

حدیث شریف

”فیضانِ چہل احادیث“ سے ابتدائی سترہ حدیثیں   اور ان کی مختصر تشریح۔

فقہ

وضو، غسل، نمازکے شرائط و فرائض و واجبات و سنن،  نماز کا عملی طریقہ،  نماز و روزے کا فدیہ، زکوٰۃ کا شرعی حیلہ اورقضائے عمری کا حساب و طریقہ۔

٭٭٭٭

(2  فیضانِ شریعت کورس:

یہ کورس پانچ ماہ کا ہوتاہے اور سال میں   دو مرتبہ اس کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ پہلا کورس 15اگست سے 31دسمبر تک ہوتا ہے۔ اس میں   10 اگست سے داخلے شروع کیے جاتے ہیں   اور دوسرے کورس کا آغاز1 جنوری سے اور اختتام31 مئی کو ہوتا ہے۔

مقاصد:

اسکے مقاصد میں   بنیادی ضروریاتِ دین سے آگاہی اور تنظیمی تربیت بھی شامل ہے۔ جس کے لئے تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہن کا بھی ہفتہ میں   ایک بیان ہوتا ہے۔

فیضانِ شریعت کورس کا نصاب :

ماہانہ جدول برائے عقائد:

درسی کتاب: جنتی زیور

پہلے ماہ

ایمانیات،   چھ کلمے،   اللہ  تعالیٰ سے متعلق عقائد   (صفحہ نمبر ۱۶۰  تا  ۱۶۸)   

دوسرے ماہ

  نبی و رسول،  صحابی سے متعلق عقائد    (صفحہ نمبر ۱۶۸  تا  ۱۷۷)    

تیسرے ماہ

فرشتوں   کا بیان،  جنّ کا بیان،  آسمانی کتابیں  ،  تقدیر کا بیان،  عالَمِ برزخ     (صفحہ نمبر ۱۷۷  تا  ۱۸۴)    


چوتھے ماہ

قیامت کا بیان،  کفر کی باتیں      (صفحہ نمبر ۱۸۴  تا  ۱۹۶)    

پانچویں   ماہ

ولایت کا بیان،   پیری مریدی    (صفحہ نمبر ۱۹۶  تا  ۱۹۹)   

ماہانہ جدول برائے فقہ:

   (درسی کتاب: جنتی زیور) 

پہلے ماہ

عبادات مکمل   (مسائل کی چند اصطلاحیں  )  ،  شرائطِ نماز،  پاکی کے مسائل،   وضو کا طریقہ،  وضو کے فرائض،  وضو کی سنتیں  ،  پاکی کے مسائل   (صفحہ نمبر ۱۶۰  تا  ۱۶۸)   

 

Index