امیر اہلسنت کی دینی خدمات

علم کے ٹھاٹھیں   مارتے سمندر میں   غوطہ خوری کرنے والوں   کی خدمت میں   اسلام کے مہکے مہکے مدنی پھول پیش کرنا ہے۔

مجلس آئی ٹی کا آغاز:

مجلس آئی ٹی کی ابتدا تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے۱۴۱۶ھ بمطابق   1995ء میں   مدینۃُ الاولیاء   (ملتان)   شریف میں   ہونے والے پہلے بین الاقوامی سُنّتوں   بھرے اِجْتِماع سے قبل ہوئی۔ جس کا سبب کچھ یوں   بنا کہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ چونکہ نیکی کی دعوت عام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں   دیتے لہٰذا جب آپ کو یہ معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کا پیغام انٹر نیٹ کے ذریعے بیک وقت دنیا کے لاکھوں   کروڑوں   لوگوں   تک فوراً پہنچ سکتا ہے تو آپ نے باقاعدہ اس پر کام کے آغاز کی نہ صرف اجازت عطا فرمائی بلکہ بین الاقوامی سنتوں   بھرے اجتماع کے لئے روانگی سے قبل اس اجتماع میں   ہونے والے سنتوں   بھرے بیانات کو پوری دنیا میں   انٹرنیٹ پر نشر کرنے کے لئے عارضی اور ہنگامی بنیادوں   پر بنائے گئے عالمی مدنی مرکز کے ایک مکتب میں   بنفسِ نفیس تشریف لا کر اپنی دعاؤں   سے بھی نوازا۔ اس طرح مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں   ہونے والے پہلے بین الاقوامی سنتوں   بھرے اجتماع کو آن لائن پوری دنیا میں   نشر کرنے کے بعد عارضی مکتب کو ایک باقاعدہ مکتب اور مجلس کی شکل دیدی گئی جس نے بڑی تیزی سے اس دور کی میسر سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد کے تحت کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ویب سائٹ کا آغاز:

انٹر نیٹ کی دنیا میں   دعوتِ اسلامی کے قدم رکھتے ہی گویا پوری دنیا میں   اس ٹیکنالوجی سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کے چہروں   پر خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور یہ ضرورت شدت سے محسوس ہونے لگی کہ آپس میں   تیز ترین اور محفوظ روابط کے قیام کے لئے کوئی ویب سائٹ ہونی چاہئے۔ چنانچہ اراکین مجلس نے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں   حاضر ہو کر ویب سائٹ کی ضرورت و اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی تو ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ یہ سب سن کر شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک ایسی بات ارشاد فرمائی جس کی شیرینی میں   آج تک اپنے کانوں   میں   محسوس کرتا ہوں  ۔ چنانچہ آپ نے ویب سائٹ کی منظوری دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:  ’’ ویب سائٹ کو عربی میں   ضرور لانا۔ ‘‘  آپ کی اپنے مکی مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم و قرآنِ کریم کی زبان سے محبت پر ہزار جانیں   قربان! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے احترام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اسلامی بھائیوں   کی دن رات کی انتھک کوشش سے 1997میں   دعوتِ اسلامی نے انٹر نیٹ کی دنیا میں   اپنی ایک الگ پہچان قائم کرتے ہوئے اپنی جس ویب سائٹ   (Web Site)   کا آغاز کیا تھا آج وہ دُنیائے اسلام میں   ایک محتاط اندازے کے مطابق سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ   (Web Site ہے جسے روزانہ ہزاروں   اَن رجسٹرڈ و رجسٹرڈ   (Unregistered & Registerd )   افراد دیکھتے   (Visit کرتے)   ہیں  ۔ اس ویب سائٹ کو دورِ جدید کے تقاضوں   سے ہم آہنگ رکھنے اور دعوتِ اسلامی کی انٹر نیٹ کے حوالے سے دیگر خدمات سرانجام دینے کے لئے مجلس آئی ٹی کے تحت کئی پروفیشنل   (Professional  اسلامی بھائی مصروفِ عمل نظر آتے ہیں  ۔

مجلس آئی ٹی کے شعبہ جات:

کام کی زیادتی کی بنا پر کسی کام کو مختلف شعبوں   میں   تقسیم کرنے سے کارکردگی میں   ہمیشہ اضافہ ہوتا ہے چنانچہ تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس کو اسی اصول کے تحت مزید مختلف شعبہ جات میں   تقسیم کر دیا جاتا ہے،  مجلس آئی ٹی تادمِ تحریر سات شعبوں   پر منقسم ہے:

٭ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود مختلف سروسز   (Services)   کی دیکھ بھال کے لئے ویب ڈیلویلپمنٹ   (Web development)   ۔

٭  نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مختلف موضوعات پر مبنی مدنی پھول ترتیب دے کر انہیں   دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   (Website)   پر

Index