امیر اہلسنت کی دینی خدمات

اور عریانی و فحاشی نظر آتی ہے اس میں   جدید اور عصری علوم و فنون کا کوئی قصور نہیں   بلکہ یہ تو ایک حماقت ہے کہ مسلمان غیروں   کی نقل کرنے میں   اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں   کہ سنتوں   کو بھلا کر نہ صرف اَغیار کے فیشن اپنانے میں   فخر محسوس کرتے ہیں   بلکہ غیرمسلموں   جیسے لباس میں   ملبوس ہونا بھی ان کے نزدیک عین سعادت بن چکا ہے حالانکہ جدید اور عصری علوم و فنون تو سنتوں   بھرا اسلامی لباس پہن کر بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں  ،  جیسا کہ ہمارے مسلمان دانشوروں   اور سائنسدانوں   نے اسلامی تہذیب و تمدن کے دائرے میں   رہ کر مختلف علوم و فنون میں   ایسے کارہائے نمایاں   سرانجام دیئے جو آج بھی جدید اور عصری علوم و فنون کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں  ۔

یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نہ صرف خود فرض علوم حاصل کریں   بلکہ اپنی اولاد کو بھی ضروری دینی معلومات فراہم کرنے کے لیے اسباب مہیا کریں  ۔ افسوس! فی زمانہ یہ عظیم مدنی کام بہت زیادہ سستی کا شکار ہے۔ اس سستی کو چستی سے بدلنے کے لیے تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سنتوں   بھرے اجتماعات،  مدنی قافلوں  ،  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،  مدنی تربیتی کورس،  فرض علوم کورس،  مدنی چینل اور درسِ فیضانِ سنت وغیرہ کے ذریعے خوب سرگرمِ عمل ہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ کوئی ایسا تعلیمی ادارہ ہو جو دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج فراہم کرے جس میں   پڑھنے والا نہ صرف باوقار مسلمان بنے بلکہ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرکے خودکفیل ہو کر معاشرے میں   نمایاں   مقام حاصل کرسکے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر سے ۲۵ صفرالمظفر ۱۴۳۲؁ھ بمطابق 31 جنوری 2011؁ء کو تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک نہایت اہم شعبے کا قیام عمل میں   آیا جس کا نام دارُ المدینہ ہے۔

دارالمدینہ کے قیام کا مقصد:

دارُ المدینہ کے قیام کا بنیادی مقصد امتِ مصطفےٰ کی نوخیز نسلوں   کو سنتوں   کے سانچے میں   ڈھالتے ہوئے دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

دارالمدینہ کی چند اہم خصوصیات:

  (1دارُ المدینہ میں   پڑھنے والے طلبہ کو بتدریج فرض علوم کی تعلیم دی جائے گی۔

  (2 … طلبہ کے اخلاق و کردار کی تعمیر کے لیے حقیقی اسلامی ماحول اور عاشقانِ رسول کی صحبت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

  (3 … ہر طالبعلم کو اس کی صلاحیتوں   اور شوق کے مطابق پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرکے معاشرے کا باوقار فرد بن سکے۔

  (4 … درسِ نظامی کے ابتدائی دو سالوں   کی تعلیم دی جائے گی۔

  (5 … دارُ المدینہ  میں   تعلیم فِی سَبیلِ اللہ  دی جائے گی۔

دارالمدینہ کا نصاب:

  (1… جدید تعلیم اور شرعی تقاضوں   کے مطابق دارالافتاء اہلسنّت کا تصدیق شدہ تعلیمی نصاب

  (2… بنیادی فرض علوم کا مکمل کورس           (3… مذہبی و اخلاقی تربیت

  (4… عربی،  اردو اور انگریزی زبان میں   مہارت کے کورسز   (مستقبل میں   چائنیز،  اسپینش،  بنگالی،  پرتگالی،  رشین،  جاپانی،  جرمن،  فرانسیسی اور مالے زبانوں   میں  بھی کورس کروانے کا ارادہ ہے)   

  (5… تین سالہ درسِ نظامی              (6… حفظِ قرآن

  (7… اسلامی فنانس             (8… معاشرتی علوم

  (9… کمپیوٹر اسٹڈیز                         (10… انفارمیشن سیکیورٹی

  (11… تاریخ                             (12… جنرل سائنس

 

Index