امیر اہلسنت کی دینی خدمات

مدنی کاموں   کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یاد دِہانی اور مُناسب وقفے سے پوچھ گچھ   (Follow up)   کرنا اراکین شوریٰ کی اہم ذمہ داری ہے اور وہ اِس کام کو خود سرانجام دیتے ہیں  ۔

٭…  اسلامی بھائیوں   کی مدنی تربیت پر خصوصی توجہ دینا بھی اراکینِ شوریٰ کی اہم ذمہ داری ہے کیونکہ تربیت کی ترکیب نہ ہو تو کوئی بھی تحریک یا شعبہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں   ہو سکتا۔

٭…  اراکینِ شوریٰ جس شعبے کے نگران ہوں   اس کے اہداف کے متعلق پوچھ گچھ کرتے رہتے ہیں   کیونکہ نگران کا ہدف کے بارے میں   پوچھ گچھ کرنا کام میں   بتدریج ترقی کا باعث بنتا ہے۔

٭…  اراکینِ شوریٰ پر لازم ہے کہ جہاں   کمزوری نظر آئے اس کے اسباب جاننے کے لیے ذمہ داران سے مدنی مشورہ کریں   اور اس کمزوری کا علاج تلاش کر کے اسے دور فرمائیں  ۔

٭…  مضبوط،  بہتر اور شرعی رہنمائی کے ساتھ مدنی کام کرنا اور کروانا بھی اراکینِ شوریٰ کی اہم ذمہ داری ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

امیر اہلسنت کی دینی خدمات ایک نظر میں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ بیان کی گئی تمام مجالس و شعبہ جات شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حیاتِ طیبہ کا ایک عکس ہیں  ۔ آپ کی گرانمایہ خدماتِ جلیلہ کو بیان کرنا ناممکن تو نہیں   مگر مشکل ضرور ہے،  لہٰذا آئیے گزشتہ صفحات میں   ہم نے آپ کی جن جلیل القدر خدمات کے متعلق جانا ان پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں  :

تبلیغی و اصلاحی خدمات

٭…  مسلمانوں   کو باعمل بنانے کے لئے مَدَنی انعامات کا تحفہ۔

٭…  دنیا بھر کے لوگوں   کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں   مَدَنی قافلوں   میں   سفر کرنے کی ترکیب۔

٭…  غیر مسلموں   کو اسلام کی حقانیت سے روشناس کرانے کے لیے تبلیغ دین کے فرائض کی انجام دہی۔

٭…  دنیا بھر کے ممالک میں   دعو ت اسلامی کے مدنی کام کو منظم کرنے کے لیے مجلس بیرون ملک۔

اجتماعی و تربیتی خدمات

٭…  عاشقانِ رسول کی سنتوں   کے مطابق تربیت کرنے کے لیے مدنی تربیت گاہیں  ۔

٭…  علمِ دین اور سنتیں   سیکھنے سکھانے کے لیے علاقائی و ہفتہ وار اور صوبائی اجتماعات،  ذمہ داران کے تربیَّتی اجتماعات،  بیرونِ ملک اجتماعات۔

٭…  رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں   سے کما حقہ لطف اندوز ہونے کے لیے پورے ماہ اور آخری دس دنوں   کا اجتِماعی اِعْتِکاف۔

٭…  حجاج و زائرینِ مکہ و مدینہ کی تربیت کے لیے مجلس حج و عمرہ۔

٭…  سنّتوں   بھرے بیانات اور علم و حکمت سے معمور سوال جواب کا ایک کامیاب سلسلہ مَدَنی مُذاکرات ۔

علمی خدمات

٭…  مدنی منوں   اور منیوں   کو حفظ و ناظرہ کی دولت سے مالا مال کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مدرسۃُ المدینہ  للبنین و للبنات اور مدرسۃُ المدینہ  آن لائن۔

٭…  بالغان کو دُرُست مخارج سے قراٰنِ کریم سکھانے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مدرسۃُ المدینہ بالِغان و بالغات۔

٭…  مدنی منوں   اور منیوں   کو دورِ جدید کے تقاضوں   کے عین مطابق علومِ شرعیہ کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنے کے لئے دارُ المدینہ۔

 

Index