امیر اہلسنت کی دینی خدمات

T.V.چینل کھول کر فلموں   ڈِراموں   ، گانوں   ،  باجوں  ، موسیقی کی دُھنوں   اور عورتوں   کی نمائشوں   سے بچتے ہوئے 100فیصد ی اسلامی مَواد فراہم کرنا ممکن ہے تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے خوب جِدَ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق ستمبر 2008ء سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سنّتوں   کا پیغام عام کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے۔ یقیناً اس کی یہ بَرکت تو بچّہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب تک مَدَنی چینل گھر یا دفتر وغیرہ کے T.V.میں   آن رہے گا کم از کم اُس وقت تک تو مسلمان دوسرے گناہوں   بھرے ٹی وی چینلز سے بچے رہیں   گے۔

پس تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے بدعقیدگی و بدعملی کے اس عِفْرِیت   (یعنی دیو،  بَلا)   کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا مُثبت انداز میں   لے کر دینِ اسلام کی تبلیغ اور درست اور صحیح عقائد کی تَرویج کیلئے مَدَنی چینل کا آغاز کر کے مسلمانوں   کی دُکھتی ہوئی نبض پر نہ صرف ہاتھ رکھا بلکہ بدعقیدگی و بدعملی کے دن بدن بڑھتے ہوئے اس سیلاب کا زور توڑنے کے لیے اس کے سامنے عقائدِ اہلسنت و جماعت اور اعمالِ صالحہ کا بند باندھنے کی جو عظیم کوشش فرمائی اس کی جتنی تحسین کی جائے کم ہے۔

مَدَنی چینل کی چند خصوصیات:

مَدَنی چینل اپنے مقاصد میں   کس حد تک پورا اترا ہے اس کا اندازہ ذیل میں   پیش کی گئی اس کی چند خصوصیات سے ہو سکتا ہے:

٭…  مَدَنی چینل کا مقصد باطل کی آمیزش سے پاک خالصتاً اسلام کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

٭…  مَدَنی چینل نے تحفظِ عقائد اسلام کا علمبردار بن کر عشقِ مصطفےٰ کی شمع فروزاں   رکھنے کا پیغام نہ صرف گھر گھر پہنچایا بلکہ اس کا سفر جاری ہے۔

٭…  مَدَنی چینل نے بین الاقوامی سطح پر اسلام کے پیغام کو اس موثر اور دل نشین انداز میں   دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا ہے جہاں   اس کے بغیر رسائی بے حد مشکل تھی۔

٭…  مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جس پر عورتوں   کو نہیں   دکھایا جاتا۔ اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل اسلامک چینل کہا جا سکتا ہے۔

٭…  مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جو کمرشل   (کاروباری)   نہیں  ۔

٭…  مَدَنی چینل بے حیائی اور فحاشی وعریانی کی فضا میں   بگڑی ہوئی معاشرتی اَقدار کی اصلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار ادا کر رہا ہے۔

٭…  مَدَنی چینل آج کے میڈیا کے طوفانی سیلاب میں   ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ گویا کہ یہ بارانِ رحمت یعنی رحمتِ الٰہی ہے جس کا فیض بارش کی مثل عام ہے۔

٭…  مَدَنی چینل پر عقائد و عبادات،  اخلاق،  معاملات اور معاشرت سے متعلق مسائل کو بڑی تحقیق کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

مد نی چینل کے مختلف سِلسلے

#

سلسلہ

تفصیل

1

فیضانِ قرآن

لاریب قرآنِ پاک ہمارے لئے سامانِ ہدایت ہے ، اسے پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کا حکم دیاگیا ہے، مدنی چینل کے اس سلسلے میں    ’’ مدنی ‘‘  اسلامی بھائی قرآنِ پاک کی چند آیات کا ترجمہ ا ورتفسیری مدنی پھول بیان کرتے ہیں   جو درسِ ہدایت اور اصلاحِ امت کاکام دیتے ہیں  ۔


2

 فیضانِ کنز الایمان

مدنی چینل کے اس سلسلے میں   قرآنِ پاک کی آیات مع ترجمۂ کنز الایمان تلاوت کی جاتی ہیں   ، کنزالایمان قرآنِ پاک کامشہور، بہترین اورمستند اُردوترجمہ ہے،  جسے اعلیٰ حضرت ،  امامِ اہل سنت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن نے تحریر فرمایا ہے۔

3

فیضانِ انبیا

مدنی چینل کے اس سلسلے میں   کسی ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے احوال و سیرت کو بیان کیا جاتا ہے اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری امت کے لئے درسِ ہدایت کا سامان کیا جاتا ہے۔

 

Index