امیر اہلسنت کی دینی خدمات

فارم کے ساتھ لگانا ہوتا ہے تاکہ پہلے سے اجیر ہونا معلوم ہو اور مزید یہ کہ اجیر اسلامی بھائی کو رمضان میں   مکمل بونس اور سالانہ اضافہ ملنے میں   دشواری نہ ہو۔

٭  اگر کسی اجیر اسلامی بھائی کا دوسرے شعبہ میں   تبادلہ   (یعنی نیا اجارہ)    ہو تو وہاں   اگر پہلے شعبہ کی طرح کا ہی کام ہو تو اس کا مشاہرہ بھی سابقہ ہی رہتا ہے ورنہ کام یا وقت میں   تبدیلی کی صورت میں   مشاہرہ میں   اوقات کار اور کام کی نوعیت دیکھتے ہوئے تبدیلی ہو سکتی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (4)   مجلس حفاظتی امور

حفاطت جان کی ہو یا مال کی انتہائی اہم ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں   کے جان و مال کی حفاظت کا نہ صرف ذمہ لے رکھا ہے بلکہ اس کے لیے سخت حفاظتی لائحہ عمل بھی فراہم کیا ہے۔ مثال کے طور پر جان کے بدلے جان،  ہاتھ کے بدلے ہاتھ،  آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک،  اسے قصاص کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مال کے ضیاع پر تاوان یا چھیننے و چوری کرنے والے کے لیے مختلف سزائیں   موجود ہیں  ۔ اگرچہ لوگوں   کے مال و جان کی حفاظت کا ذمہ حکومت وقت پر ہے مگر اسلام نے اپنے ماننے والوں   کو اپنی جان و مال کی خود حفاظت کی بھی خوب ترغیب دلائی ہے۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی نے اپنے تمام اثاثہ جات وغیرہ کے تحفظ کے لیے ایک مجلس بنام مجلس حفاظتی امور قائم کر رکھی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

متفرق خدمات

 

 

اس حصے میں   آپ پڑھیں   گے:

  (1 اسلامی بہنوں   میں   مدنی انقلاب

  (2 مجلسِ اَفرادی قُوَّت

  (3 مجلسِ تعمیرات

  (4 مجلس کورسز

  (5 مجلس لینگویج کورس

متفرق مجالس و شعبہ جات

مرکزی مجلسِ شوریٰ

امیر اہلسنت کی دینی خدمات ایک نظر میں 

 

Index