امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  اس کام کے لیے سب سے پہلے ایسی وقف شدہ جگہوں   کی ترکیب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے جو خاص انہی کاموں   کے لئے وقف ہیں  ،  بصورتِ دیگر صاحبِ ثروت   (مالدار)   اہلِ محبت کو ترغیب دِلا کر جگہ وقف کروانے کی ترکیب بنائی جاتی ہے اور دعوتِ اسلامی کو انتظامی اُمور کا متولی بنایا جاتا ہے۔

٭…  نئے ٹاؤنز   (Towns)   یا کالونیز   (Colonies)   وغیرہ میں   مساجد کے لئے مختص جگہوں     (Plots)   کے حصول کے لئے متعلقہ ذمہ دار سے مسلسل رابطہ کر کے مکمل معلومات حاصل کی جاتی ہے اور پوچھ گچھ   (Follow Up)   کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

٭…  دارُالافتاء اھلسنّت سے شرعی رہنمائی،  قانونی کاروائی کے بغیر تعمیرات نہیں   کی جاتیں  ۔

٭…  قانونی معاملات کے لوازمات پورے کرنے کے لئے مجلسِ اثاثہ جات کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں  ۔

٭…  حاصل شدہ پلاٹس پر موقع کی مناسبت سے فوری طور پر چار دیواری،  باڑ،  سائن بورڈ وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

٭…  متعلقہ علاقے کے اہلِ محلہ اور صاحب ثروت   (مالدار)   افراد سے ترکیب بنا کر فوراً تعمیرات شروع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

٭…  حاصل شدہ جگہیں   یا زیر تعمیر اور تعمیر شدہ مساجد کے بارے میں   مکمل ریکارڈ بنایا جاتا ہے۔

٭…  جگہ کا معائنہ   (Site Survey)   اور تعمیرات کی رفتار کا جائزہ لیتے

 رہنے کا سلسلہ رہتا ہے کہ کون سی مسجد کس کیفیت میں   ہے۔ مثلاً زیر تعمیر ہے یا مکمل ہو چکی ہے وغیرہ وغیرہ۔

٭…  مجلسِ خدّامُ المساجد کے تحت تعمیر ہونے والی یا زیرِ تعمیر مساجد کی تصاویر مع تفصیل البم کی صورت میں   مجلس کے پاس موجود ہوں   تا کہ شخصیات کو یہ البم دِکھا کر تکمیل کی ترغیب دِلائی جا سکے۔

٭…  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سادگی اپناتے،  پسند فرماتے اور اس کی ترغیب دِلاتے ہیں  ۔ چنانچہ البم اور مجلس کے ہر کام میں   سادگی سادگی اور فقط سادگی رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

٭…  حاصل شدہ پلاٹس یا مساجد کے تعمیری اخراجات کا آڈِٹ مجلسِ مالیات سے ہر ماہ کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (2 آئمَّۂ مَسَاجِد

مَسْجِدْ کو آباد رکھنے میں   جو کردار امام،  مؤذن اور خادم کا ہوتا ہے اس سے انکار ممکن نہیں   مگر بے شما ر مساجد ایسی ہیں   جن کے ائمّہ و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے   (تنخواہوں  )   کا خاطر خواہ انتظام مسجد انتظامیہ نہیں   کر پاتی۔ لہٰذا! ان حضرات کی خیرخواہی میں   تنخواہوں   کی ادائیگی کا بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے باقاعدہ سلسلہ ہے تا کہ معاشی پریشانیوں   سے بے فکر ہو کر یہ حضرات نیکی کی دعوت عام کرنے میں   مشغول رہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (3 مجلسِ مدنی آئمَّہ

ہر شہر میں   عالم کا ہونا فرض ہے:

 

Index