امیر اہلسنت کی دینی خدمات

(14 مجلس تحقیقاتِ شرعیہ

جدّت و ترقی کے فکری انقلاب نے جہاں   حیاتِ انسانی کو کئی طرح کی آسانیاں   دی ہیں   وہیں   بعض جگہ مشکلات سے بھی دوچار کیا ہے،  نئی ایجادات،  معاشرتی و معاملاتی نظام سے متعلق شرعی و فقہی رہنمائی ایک دشوار اور پیچیدہ کام ہوتا جا رہا ہے،  کیونکہ کتاب و سنت اور فقہ کے عظیم ذَخائر میں   ان مسائل کے نظائر   (مثالیں  )   پیش کرنے کے بعد احکام کی علتیں  ،  اسباب اور مُحْتَمِلات پر غور کرتے ہوئے نیز اسبابِ ستہ مثل عرف و رواج وغیرہ کا لحاظ رکھتے ہوئے مسائل کا حل انتہائی ذہنی بیداری کا تقاضا کرتا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جدید دور کے پیش آمدہ مسائل کی تنقیح و توضیح جیسی اہم دینی ذمہ داری کی طرف بھی توجہ فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے عُلَماء و مفتیانِ کرام پر مُشتِمل ایک مجلس بنام مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ قائم فرمائی۔

اراکینِ مجلس نے انتہائی جانفشانی اور کدو کاوش   (کوشش)   کے بعد اعلیٰ حضرت،  امام اہلسنت،  مجدد دین و ملت،  پروانۂ شمع رسالت،  مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن کی تعلیمات اور طریقہ کار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے کام کاآغاز کیا اور ابتدائی طور پر حالتِ احرام میں   خوشبودار صابن اور دیگر خوشبو دار اشیا کے استعمال سے متعلق شرعی حکم کی تحقیق و توضیح کی جسے ممتاز علماو مفتیانِ کرام نے سراہا اور اپنی جلیل القدر تصدیقات اور آرا سے بھی نوازا،  جس میں   مفتیٔ اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی عبد القیوم ہزاروی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جیسی راسخُ العلم شخصیت بھی شامل ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  یہ تحقیقِ انیق بصورتِ رسالہ  ’’ احرام اور خوشبو دار صابن ‘‘  کے نام سے شائع بھی ہوئی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

   (15 مختلف کورسز

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مُبَلِّغین کی تربیت کے ليے مختلف کورسز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ مثلاً41دن کا مَدَنی انعامات و مَدَنی قافِلہ کورس،  63دن کا تربیتی کورس،  12ماہ کا امامت کورس اور چھ ماہ کا مُدَرِّس کورس وغیرہ۔ اشاروں   کی زبان میں   نیکی کی دعوت کی دُھومیں   مچانے کیلئے مُبَلِّغِین کو اشاروں   کی زبان میں   گفتگو اور بیان سکھانے کیلئے 30دن کے قُفْلِ مدینہ کورس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، جن میں   باقاعدہ اشاروں   کی زبان میں   نعت،  بیان،  ذکر اوردعا کی ترکیب بھی سکھائی جاتی ہے۔ اسلامی بہنوں   کے لیے 12دن کے مدنی تربیتی کورس  کی بھی ترکیب ہے۔

اسی طرح ضَروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کیلئے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز بھی کروائے جاتے ہیں   مثلاً اپنی نَوعیّت کا مُنفرِد فرض علوم کورس،  شریعت کورس اور تجارت کورس وغیرہ۔ اسکول وکالج اور جامعات کے طلبہ کی چھٹّیوں   کو کارآمد بنانے کے لیے دورۂ صرف ونحو،  عربی تکلم کورس،  علمِ توقیت کورس،  کمپیوٹر کورس۔ اسلامی بہنوں   کے لیے فیضانِ شریعت،  فیضانِ تجوید ونماز کورس  وغیرہ مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں  ۔

چند کورسز اور ان کا نصاب

اسلامی بھائیوں   کے لیے کورسز

  (1)  قراء ت کورس:

دو سالہ قراء ت کورس مدرسۃ المدینہ کے تحت ہوتا ہے۔

نصاب برائے قراء ت کورس :

مدنی قاعِدہ کے ذَرِیعے دُرُست مخارِج کے ساتھ قراٰنی حُروف کی ادائیگی کی تعلیم دی جاتی ہے اور عِلْمُ التَّجْوِیْد کے قواعد و ضوابط سیکھنے کے لئے مختلف

Index