امیر اہلسنت کی دینی خدمات

سمجھائی کہ جب تو یہ پسند نہیں   کرتا کہ کوئی ان کے ساتھ ایسی نازیبا حرکت کرے تو یاد رکھو جن عورتوں   کے ساتھ تم یہ حرکت کرو گے وہ بھی تو کسی کی ماں  ،  بیٹی،  بہن،  پھوپھی یا خالہ ہوں   گی۔

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں   بات آخر اس نوجوان کی سمجھ میں   آ تو گئی مگر سرکارِ نامدار،  مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس پر مزید کرم فرماتے ہوئے اس کے سینے پر اپنا دستِ اقدس رکھ کر بارگاہِ خداوندی میں   عرض کی: یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ ! اس کا گناہ بخش دے،  اس کے دل کو پاک کر دے اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما۔ چنانچہ اس دعا کی برکت سے وہ نوجوان تمام عمر اس فعلِ بد سے بیزار رہا۔  ([1]

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انفرادی کوشش کی اہمیت کے لئے یہی کافی  ہےکہ سرکارِ مدینہ،  قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی انفرادی کوشش کے بے شمار واقعات کتب احادیث میں   مروی ہیں  ۔ چنانچہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کو اِنْفِرَادی کوشش کا ذہن دینا اچھوتا نہیں   بلکہ آپ کی سنتوں   سے بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے۔

نیز شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پیارے آقا کی دُکھیاری امت سے محبت و شفقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں  ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اصلاحِ امت کے لئے ہر ممکن تدبیر اختیار کرنے کی کوشش فرمائی ہے۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت معاشرے کے مختلف طبقات کی اصلاح کی کوشش اور اس تک نیکی کی دعوت پہنچانے کے لئے چند شعبہ جات کا قیام عمل میں   آیا۔

٭…  تعلیم و تعلم سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کے لئے شعبۂ تعلیم ۔

٭…  معاشرے میں   احساسِ کمتری و محرومی کے شکار گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں   کے لئے مجلس خصوصی اسلامی بھائی۔

٭…  معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے اور راہِ خدا سے بھٹکے ہوئے مجرموں   کو راہِ راست پر لانے کے لئے مَجْلِسِ جیل۔

٭…  تجارت کے پاکیزہ پیشے سے منسلک اسلامی بھائیوں   کو اسلامی تعلیمات کے مطابق تجارت کے اصول و قوانین سکھانے اور ان میں   نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے لئے مَجْلِسِ تاجران ۔

٭…  ججز اور وکلا کے لئے مَجْلِسِ وکلا  ۔

٭…  ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کی اصلاح کے لئے مَجْلِسِ ذرائع آمد و رفت ۔

٭…  طب کے مقدس پیشہ سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کے لیے مَجْلِسِ ڈاکٹرز،  حکیم مجلس،  ویٹرنری ڈاکٹرز،  ھومیو پیتھک ڈاکٹرز۔

٭…  کھیلوں   سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کے لئے مَجْلِسِ کھیل۔

٭…  کاشتکار اسلامی بھائیوں   میں   عشر کی اہمیت اجاگر کرنے اور ان تک دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے مَجْلِسِ عُشْر۔

٭…  ساری دنیا میں   نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے لئے شخصیات سے رابطہ مضبوط رکھنے کے لئے مَجْلِسِ رابِطہ۔

٭…  علما و مشائخ سے دعائیں   لینے اور ان کی برکتوں   سے مستفیض ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں   دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   سے آگاہ کرنے کے لئے مَجْلِس رابطہ بِالْعُلَماء وَالْمَشائخ۔

٭…  شیخ طریقت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اسلاف سے بے پناہ محبت کے نتیجے میں   مجلسِ مزارات۔

٭…  میڈیا سے تعلق  رکھنے والے اسلامی بھائیوں   کے لیے مَجْلِسِ نشر و اشاعت۔

  (1  شعبۂ تعلیم

 



[1]    المسند للامام احمد بن حنبل،  الحدیث:۲۲۲۷۴،  ج۸،  ص۲۸۵

Index