امیر اہلسنت کی دینی خدمات

اہداف طے کریں  اوراس کے لیے بھرپور کوشش فرمائیں  ۔

تربیتی کورس

  (اشاروں   کی زبان  Sign Language) 

تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں   اشاروں   کی زبان سکھانے کیلئے12شعبان المعظم ۱۴۲۵؁ھ بمطابق28جولائی2004ء کو عُمومی اسلامی بھائیوں   کیلئے 30 روزہ تربیتی کورس برائے اشاروں   کی زبان کا آغازہوا تاکہ قوتِ گویائی و سماعت سے مَحروم افراد سے رابطہ کرکے انہیں  نیکی کی دعوت دی جائے اوران کی مَدَنی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری دینی مسائل بھی سکھائے جائیں  ۔ اللہ  ورسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فضل و کرم اور شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ فیض کی بَرَکت سے30 دن کے قلیل عرصے میں   ہونے والا یہ تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوا۔ اشاروں   کی زبان کے اس کورس کی بَرَکت سے خُصوصی   (یعنی گونگے بہرے)   اسلامی بھائیوں  میں   ہونے والا مَدَنی کام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے کئی شہروں   بلکہ بیرونِ ملک تک جا پہنچا۔

اشاروں   کی زبان کے تربیت یافتہ سینکڑوں   اسلامی بھائی پاکستان بھر میں   گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   میں   نیکی کی دعوت عام کرنے میں   مصروف ہیں  ۔بلاشبہ یہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تَحریک دعوتِ اسلامی کا وہ منفرد اورعظیم کارنامہ ہے جس کی دُور دُور تک مثال نہیں   ملتی۔

تربیتی کورس کیا ہے؟

اس منفرد تربیتی کورس میں  اُن مبلغین اسلامی بھائیوں   کی30 دن کیلئے تربیت کی جاتی ہے جو گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   میں   دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں  ۔ اس کورس میں   اشاروں   کی زبان کی ضَرورت و افادیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اشاروں   کی زبان میں   مختلف چیزیں   سکھائی جاتی ہیں  ،  مَثَلاً   (1 حمدِ باری تعالیٰ   (2 نعت ِرسولِ مقبول   (3 مناقبِ صحابہ واولیا   (4 سنّتوں   بھرے بیانات   (5 ذِکر   (6 دُعا   (7 صلوٰۃ وسلام   (8 علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ   (9 مَدَنی قافلہ میں   سفر کا طریقہ   (10 اِنفرادی کوشش   (11 اشاروں   کی زبان سکھانے کی خُصوصی تربیت   (12 غیر شرعی اشاروں   کی نشاندہی اور ان کا نِعْم الْبَدل۔

  (عاشقانِ رسول شروع ہی سے اجتماعِ ذکرو نعت میں   حمدو نعت اور مناقب سُن کر جھومتے اور اپنے دلوں   کو منور کرتے ہیں   مگر گونگے بہرے اسلامی بھائی غالباًاس کی لذّت و چاشنی سے محروم تھے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   کو خوفِ خدا،  عشقِ رسول اور محبتِ صحابہ ،  اولیا و اہل بیت ِ اطہار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے آشنا کیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  گونگے بہرے اشاروں   کی زبان میں   حمد و نعت سے مشرف ہو کر خوفِ خدا ،  عشقِ مصطفےٰ میں   روتے اور تڑپتے ہیں  ۔) 

تربیتی کورس کی مَدَ نی بہار :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  مبلغین اشاروں   کی زبان سیکھنے کے بعد اپنے شہروں   اور علاقوں   میں   جا کر مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   میں   نیکی کی دعوت کی دُھوم مچانے میں   مصروف ہو جاتے ہیں  ۔ ان پر انفرادی کوشش کے ذریعے ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع میں   شرکت اور مدنی قافلوں   میں   سفر کی ترکیب بناتے ہیں   ۔اِن کوششوں   کی بَرَکت سے معاشرے کے بگڑے ہوئے کئی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   کی اصلاح کا سامان ہوا اور وہ گناہوں   سے توبہ کرکے نہ صرف خود نمازوں   کے پابند اور سنّتوں   کے پیکربنے بلکہ   ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   ‘‘ کے عظیم مَدَنی مقصد کے تَحت دیگر گونگے بہرے افراد پر انفرادی کوشش میں   مصروف ہوگئے۔جس کی بَرَکت سے کئی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   کی زندگی میں   مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔

سینکڑوں   گونگے بہرے اسلامی بھا ئیوں   کی توبہ

حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی کے ۱۷، ۱۸، ۱۹ صفر المظفر ۱۴۲۷ھ8، 9، 10مارچ2007؁ء میں   ہونے والے عرس مبارَک کے موقع پر مجلس خصوصی اسلامی بھائی نے گونگے،  بہرے اسلامی بھائیوں   میں   مَدَنی کام کرنے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ اشاروں   کی زبان کے تربیت یافتہ

Index