امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  علما و مشائخ سے دعائیں   لینے اور ان کی برکتوں   سے مستفیض ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں   دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   سے آگاہ کرنے کے لئے مَجْلِس رابطہ بِالْعُلَماء وَالْمَشائخ۔

٭…  زائرین مزاراتِ اولیا کی اصلاح و تربیت کے لیے مجلسِ مزاراتِ اولیا۔

٭…  میڈیا سے تعلق  رکھنے والے اسلامی بھائیوں   تک دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام پہنچانے کے لیے مَجْلِسِ نشر و اشاعت۔

فلاحی خدمات

٭… مساجد کی تعمیر اور دیکھ بھال کرنے کے لئے مجلس خُدَّامُ الْمَسَاجِد۔

٭…  مساجد کو آباد کرنے والے ائمہ کرام کی خدمت کے لئے مجلس آئمَّۂ مَسَاجِد ۔

٭…  جن شہروں   میں   عالم دین کی ترکیب نہیں  ،  وہاں   مدنی عالم دین کی ترکیب بنانے کے لیے مجلس مدنی ائمہ۔

٭…  پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمت کی ظاہری و باطنی بیماریوں   کا علاج کرنے کے لئے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ  ۔

٭…  جہانِ فانی سے دارِ بقا کی جانب کوچ کرنے والے اسلامی بھائیوں   اور اسلامی بہنوں   کو سفرِ آخرت میں   معاون مدد گار ثواب پہنچانے اور ان کے وابستگان و پسماندگان کی دلداری کرنے کے لئے  مجلسِ ایصالِ ثواب اور مجلسِ لنگرِ رسائل ۔

٭…  بیماریوں   اور مختلف آفات و بلیات میں   گھری پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمت کی خیر خواہی کے لئے مجلس علاج اور مجلس خیر خواہی۔

انتظامی خدمات

٭مدنی عطیات و وقف کردہ اموال کی دیکھ بھال اور ان کے صحیح استعمال کے لئے مجلسِ مالیات۔

٭دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دنیا بھر میں   مختلف جگہوں   پر قائم کردہ مدنی مراکز و دیگر اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ رکھنے کے لئے مجلسِ اثاثہ جات ۔

٭…  دعوتِ اسلامی کے تنظیمی و انتظامی امور کو بحسن و خوبی سرانجام دینے والے اجیروں   کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے مجلسِ اجارہ۔

٭…  دنیا بھر میں   دعوتِ اسلامی کے مبلغین و مبلغات اور جملہ اثاثہ جات وغیرہ کی حفاظت کے لئے مجلس حفاظتی امور ۔

متفرق خدمات

٭…  اسلامی بہنوں   کو باحیا بنانے اور ان میں   دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ان کے ہفتہ وار اجتماعات و دیگر مَدَنی کام ۔

٭…  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت میں   سرشار آپ کے گرد پروانوں   کی طرح جمع ہونے والے لاکھوں   افراد کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   اور شعبوں   کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے مَجلس اَفرادی قُوَّت ۔

٭…  پاکستان بھر میں   زیرِ تعمیر مدنی مراکز،  فیضانِ مدینہ،  جامعات اور مدارس وغیرہ کا تنظیمی،  شرعی اور ٹیکنیکل طور پر معائنہ اور نامکمل تعمیرات مکمل کروانے کے لیے مجلسِ تعمیرات ۔

٭…  مخصوص وجوہات کی بنا پر مدنی قافلوں   میں   سفر نہ کر سکنے والوں   کو مختلف کورسز کروانے کے لیے مجلس کورسز ۔

٭…  دنیا کے مختلف ممالک میں   کام کرنے والے مبلغین کی تیاری کے لیے عربی اور انگلش وغیرہ سکھانے کے لیے مجلس لینگویج کورس ۔

٭…  عالمی مدنی مرکز کے جملہ معاملات کی دیکھ بھال کے لیے مجلسِ فیضانِ مدینہ۔

٭…  اس کے علاوہ مجلس مووی ریلے،  مجلسِ فیضانِ مرشد،  مجلس مَدَنی بھاریں  ،  مجلس کارکردگی و مَدَنی پھول وغیرہ ۔

ہیں   شریعت اور طریقت کی حسین تصویر جو

زہد و تقویٰ کے نظارے حضرت عطار ہیں

 

Index