امیر اہلسنت کی دینی خدمات

طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ‘‘  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے اور اس مجلس کے اراکین اپنی ذمہ داریوں   کو خوب سمجھتے ہیں   کہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت سے سرشار آپ کے گرد پروانوں   کی طرح جمع ہونے والے لاکھوں   افراد کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   اور شعبوں   کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (3)   مجلسِ تعمیرات

مجلسِ تعمیرات بھی مَجلسِ اَفرادی قُوَّت کی طرح  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے 4 اپریل 2012ء بمطابق ۱۱ جمادی الاولٰی ۱۴۳۳ھ کو ہونے والے مدنی مشورے میں   قائم کی گئی۔ جس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں   زیرِ تعمیر مدنی مراکز،  فیضانِ مدینہ،  جامعات اور مدارس وغیرہ کا تنظیمی،  شرعی اور ٹیکنیکل طور پر معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ جو تعمیرات باقی ہیں   انہیں   مکمل کروانا ہے۔ بالخصوص جن مدنی مراکز میں   ماہِ رمضان المبارک کے اعتکاف کے حوالے سے تعمیرات نہیں   اس کی ترکیب فوراً بنانا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (4)   مجلس کورسز

  (جزوقتی

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے 4 اپریل 2012ء بمطابق ۱۱ جمادی الاولٰی ۱۴۳۳ھ کو ہونے والے مدنی مشورے میں    مزید ایک مجلس بنام مجلس کورسز   (جزوقتی)   کا قیام بھی عمل میں   آیا۔

بنیادی مقصد:

اس مجلس کا بنیادی مقصد اُن افراد کو مختلف کورسز کروانا ہے جو مخصوص وجوہات کی بنا پر مدنی قافلوں   میں   سفر نہیں   کر سکتے۔ مثلاً 22سال سے کم عمر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   وغیرہ۔

مجلس کے مدنی پھول:

٭…  یہ مجلس مختلف نصاب تیارکرے گی۔

٭…  کورس کروانے والے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کرے گی۔

٭…  کورسز کا سلسلہ بارہ ماہ جاری رہے گا۔

٭  12ماہ میں   پاکستان کے پانچ بڑے شہروں   میں   یہ کورسز شروع کروائے جائیں   گے۔

کورسز کی خصوصیات :

کورسز کی خصوصیات یہ ہوں   گی:

٭…  عمر کے مطابق فرض علوم کی تعلیم وتربیت۔

٭…  قرآنِ پاک سے ماخوذ دلچسپ مدنی پھول۔

٭…  صحیح تلفظ اور مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت اورآخری دس سورتوں   کا حفظ۔

٭…  اسلامی اصولوں   کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری مہکتی احادیث ِ مبارکہ سے ماخوذ مدنی پھول۔

 

Index