امیر اہلسنت کی دینی خدمات

لے لیا اور فرمایا کہ اے عدی! تم کس چیز سے بھاگے؟  کیا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ  کہنے سے تم بھاگے؟  کیا اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی اور معبود بھی ہے؟  عدی بن حاتم نے کہا:  ’’  نہیں    ‘‘  پھر کلمہ پڑھ لیا اور مسلمان ہو گئے ان کے اسلام قبول کرنے سے حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اس قدر خوشی ہوئی کہ فرطِ مسرت سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چہرئہ انور چمکنے لگا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو خصوصی عنایات سے نوازا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ ملک و ملت کی اہم شخصیات و بااثر افراد کے مسلمان ہو جانے سے سرورِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشی دیدنی تھی۔ لہٰذا تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز کی ہدایات کے مطابق حکمتِ عملی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اور نیکی کی دعوت اہم شخصیات تک پہنچانے،  ان کو مدنی ماحول سے متعارف کرانے اور اپنانے کی ترغیب دلانے کے لیے مختلف مجالس کا قیام عمل میں   آیا جن کی تفصیل یہ ہے:

  (13 مجلسِ رابطہ

مجلسِ رابطہ کا کام ملک اوربیرون ملک کی انتظامیہ اوردیگرشعبہ جات کی بااثر شخصیات میں   تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنا اورانہیں   دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدَنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے،  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   ‘‘  کے مطابق زندگی گزارنے کا مدَنی ذہن دینا ہے۔

مجلسِ رابطہ کے مدنی پھول:

٭…  مجلسِ رابطہ کے تمام اسلامی بھائیوں   پر لازم ہے کہ وہ رشوت  اور باہمی تعلقات وغیرہ کے شرعی مسائل سیکھیں  ،  اس کے لیے وہ دارُ الافتاء اھلسنّت سے ضرورتاً رہنمائی لینے کے ساتھ ساتھ مکتبۃُ المدینہ کی کتب و رسائل کا مطالعہ بھی کرتے رہتے ہیں  ۔   (مثلاً فیضانِ سنت ص 539 تا  554،  کفریہ کلمات کے بارے میں   سوال جواب ص 428تا 449،  بہارِ شریعت،  جلدسوم،  حصہ16،  فتاویٰ رضویہ جلد 24ص 311تا 331

٭…  جن شخصیات سے ملاقات مقصود ہو مجلس کے ذمہ داران ان سے پیشگی وقت لینے کی ترکیب کرتے ہیں  ۔

٭…  ملاقات کے لئے دوتین اسلامی بھائی مل کر جاتے ہیں  ،  ضروری تعارف یعنی تنظیمی ذمہ داری و تعلیمی قابلیت   (Educational Qualification بیان کرنے کے بعد شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   اور اس کے مختلف اہم شعبہ جات مثلاً مدنی چینل،  المدینۃُ العلمیہ،  مجلس شعبۂ تعلیم،  مجلس آئی ٹی،  دعوتِ اسلامی کی  ویب سائٹ    (www.dawateislami.net)  ،  مجلس خصوصی اسلامی بھائی،  مجلسِ فیضانِ قرآن وغیرہ کا تعارف کروایا جاتا ہے،  شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ دوران گفتگو اِختلافی مسائل،  فُضول گفتگو اور سیاسی معاملات پر گفتگو سے مکمل اِجتناب کرتے ہوئے خوفِ خدا و عشقِ مصطفےٰ،  اِخلاص و اخلاقِ حَسَنہ،  اوصافِ انبیا و صحابہ و اولیا،  اُمّت کی اصلاح کے لیے دعوتِ اسلامی اور بانی دعوتِ اسلامی کا کردارِ باصفا جیسے عنوانات پر ہی گفتگو کی جاتی ہے۔

٭…  اراکینِ مجلس پر لازم ہے کہ کبھی بھی اپنے کسی ذاتی کام کے لئے کسی شخصیت سے کچھ نہ کہا جائے۔

٭…  شخصیات سےمضبوط اور مسلسل رابطہ مجلسِ رابطہ کے مدنی کام کی جان ہے،  لہٰذا جن شخصیات کی خدمت میں   ذمہ داران حاضر ہوتے ہیں   اُن کا نام اور فون نمبر وغیرہ حاصل کر کے نہ صرف فہرست مرتب کی جاتی ہے بلکہ بالمشافہ،  SMS,Email اور ضرورتاً فون کے ذریعے مسلسل رابطے میں   رہنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

٭…  اس مدنی پھول پر سختی سے عمل کی کوشش کی جاتی ہے کہ ’’ عہدیدار شخصیات کی دعوتِ خاص خود کی جائے نہ کسی سے ترکیب بناکر،  کہ یہ ناجائز ہے۔ ‘‘  اور یہی حکم اسلامی کتب ورسائل اورVCD'S وغیرہ کے علاوہ تحائف کا ہے۔

٭…  شخصیات کا خالص اسلامی روایات کے حامل مدنی چینل کو دیکھنے کا ذہن بنانے کے لئے ان کے دفاتر/گھر میں   مدنی چینل کی ترکیب بنانے کے علاوہ ان کو مدنی چینل پر نشر ہونے والے سلسلوں   کا تعارف بھی کروایا جاتا ہے۔

 

Index