امیر اہلسنت کی دینی خدمات

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ! شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نیکی کی دعوت پر جس طرح لاکھوں   لاکھ اسلامی بھائیوں   نے لبیک کہا اسی طرح لاکھوں   لاکھ اسلامی بہنوں   نے بھی آپ کے خون پسینے سے سینچی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قبول کیا،  فیشن پرستی اور فَحّاشی وعُریانی سے سَرشار مُعاشَرے میں   پروان چڑھنے والی بےشمار اسلامی بہنیں   گناہوں   کی دَلْدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤمنین اور شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمۃ الزَّہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں   بن گئیں  ۔ گلے میں   دُوپٹّا لٹکا کر شاپِنگ سینڑوں   اور مَخْلوط تفریح گاہوں   میں   بھٹکنے والیوں  ،  نائٹ کلبوں   اور سنیما گھروں   کی زینت بننے والیوں   کو کربلا والی عِفَّت مَآب شہزادیوں   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی شرم وحیا کی وہ بَرَکتیں   نصیب ہوئیں   کہ مَدَنی بُرقع اُن کے لباس کا جُزْوِ لا یُنْفَک   (یعنی نہ جدا ہونے والا حصہ)   بن گیا۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بے شمار مقامات پر اسلامی بہنوں   کے بھی شَرْعی پردے کے ساتھ ہفتہ وار سنَّتوں   بھرے اجتماعات ہوتے ہیں  ۔ مَدَنی مُنّیوں   اور اسلامی بہنوں   کو قراٰنِ کریم حِفظ وناظِرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارِسُ المدینہ اور عالِمہ بنانے کیلئے مُتَعَدِّد جامِعاتُ المدینہ قائم ہیں  ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی میں   حافِظات اور مَدَنِیّہ عالِمات کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ نیکی کی دعوت عام کرنے میں   اسلامی بہنیں   کسی بھی طرح اسلامی بھائیوں   سے پیچھے نہیں   ہیں  ۔

اسلامی بہنوں   کی ماہانہ کارکردگی کی ایک جھلک:

نمونۃً ۱۴۳۳ھ کے مَدَنی ماہ رَبِیْعُ النُّور   (مارچ 2012 میں   پاکستان کے اندر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   کی اسلامی بہنوں   کی مجلسِ مشاورت کی طرف سے ملنے والی کارکردگی کی ایک جھلک مُلاحَظہ ہو:

٭… اِس ایک مَدَنی ماہ میں   ملک بھر کے اندر روزانہ تقریباً 52157گھر درس ہوئے۔

٭… روزانہ لگنے والے مدرَسۃُ المدینہ   (بالِغات)   کی تعداد لگ بھگ 2645 اور اِن سے اِستِفادہ کرنے والیوں   کی تعداد تقریباً 30136 ہے۔ 

٭…  حلقہ/عَلاقہ سطح کے ہفتہ وار سنّتوں   بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً 4521 ہے اور ان میں   شریک ہونے والیاں   لگ بھگ 115175ایک لاکھ پندرہ ہزار ایک سو پچھتر ہیں  ۔

٭…  ہفتہ وار تربیتی حلقوں   کی تعداد تقریباً 6375ہے۔

مِری جس قَدَر ہیں   بہنیں   ،  سبھی مَدَنی بُر قع پہنیں

انہیں   نیک تم بنانا مَدَنی مَدَینے والے

اِسی ماحول نے ادنی کو اعلٰی کر دیا دیکھو!

بابُ المدینہ   (کراچی)   کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ والِدَین کے بے حد اِصرار پر میں   نے قراٰنِ پاک حِفْظ کرنے کی سعادت تو حاصل کر لی تھی مگر بعد میں   اِس کو دُہرانا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے والِدَین کو سخت تشویش تھی۔ اتنی عظیم سعادت حاصل کرلینے کے باوُجُود افسوس! میری عملی کیفیت یہ تھی کہ میں   نمازوں   کی پابندی سے غافل تھی۔ نت نئے فیشن اپنانے اورفلمی گانے سننے کی تواتنی شوقین تھی کہ ہیڈ فون لگا کر بعض اوقات ساری ساری رات گانے سننے میں   برباد کر دیتی! T.V.کی تباہ کاریوں   نے مجھے بَہُت بری طرح اپنی لپیٹ میں   لیا ہوا تھا،  چُنانچِہ میں   فلمیں   ڈِرامے دیکھنے کی خوب ہی رَسیا تھی،  بِالخصوص ایک گُلوکار کے گانوں   کی تو اِسقدر دیوانی تھی کہ میری سَہَیلیاں   مذاقاً کہا کرتی تھیں   کہ یہ تومرتے وقت بھی اسی گُلوکار کو یاد کرتے ہوئے دم توڑے گی! صد کروڑ افسوس کہ اگر میں   اُس گُلوکار کا کوئی شَو   (پروگرام)   نہ دیکھ پاتی تو رو رو کربُرا حال کر لیتی یہاں   تک کہ کھانابھی چھوٹ جاتا! اَلغرض میرے صبح وشام یونہی گناہوں   میں   بسر ہو رہے تھے۔ میری مُمانی دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں   کے

Index