امیر اہلسنت کی دینی خدمات

RECORD  رکھنے کی بھی کوشِش کی گئی۔ ھجیرہ   (کشمیر)   میں   دعوتِ اسلامی کی DOCUMENTARION سے مُتأَ ثِّر ہو کر مقامی آرمی نے اپنی خدمات بھی پیش کیں  ۔

بلا امتیاز خدمت:

اِس کڑے وَقت میں   صِرف دعوتِ اسلامی سے وابَستگان ہی کی نہیں   بلکہ تمام زَلزلہ زدہ دکھیارے مسلمانوں   کی اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی نے خدمت کی۔

مساجد بنانے کا اِہتمام:

زَلزلہ آنے کے سبب مکانات کے اِنہدام کے ساتھ ساتھ کافی مساجِد بھی شہید ہو گئیں  ۔ ایک تو اتنے بڑے سانحہ کی وجہ سے اور دوسرا مساجِد نہ ہونے کے باعِث بکثرت لوگ نَمازوں   سے غافِل نظر آئے۔ دعوتِ اسلامی نے اس نازُک موقع پر امدادی کارروائیوں   کے ساتھ ساتھ مُتأَ ثِّرہ  عَلاقوں   میں   مساجِد کا اور ان مساجِد میں   نَماز،  تلاوت و تراویح وغیرہ کا اہتِمام کیا۔ جیسے رضا کوٹ   (یعنی بالا کوٹ خیبر پختونخواہ)   میں   زلزلے کے تقریباً چھ دن بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  سب سے پہلے دعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول نے ہی باقاعِدہ اسپیکر کے ذَرِیعے دُرُودو سلام پڑھنے کے بعد اذان دی اور باجماعت نَماز وغیرہ کا سلسلہ جاری کیا۔

دیگر تنظیموں   کا دعوتِ اسلامی کی طرف رُجحان:

اِس عظیم سانحہ کے بعد بڑی تعداد میں   فلاحی تنظیموں   اور این جی اَوز نے امدادی کارروائیوں   کا آغاز کیا لیکن افرادی قوّت اور مضبوط نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے ان کارروائیوں   کو جاری نہ رکھ سکے اور رفتہ رفتہ اختِتام کو پہنچے۔ لیکن کچھ این جی اَوز نے اپنے کام کو جاری رکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی سے عاشقانِ رسول بھجوانے اور امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی،  جس پر دعوتِ اسلامی نے اُن این جی اَوز کو بھی افرادی قوّت اور امدادی سامان پیش کیا۔

انتِظامیہ ،  این جی اَوز اور عوام کے تأَثّرات

زَلزلہ زدہ مسلمانوں   کی بے لوث خدمات کی وجہ سے انتِظامیہ اور این جی اَوز دعوتِ اسلامی کے متعلِّق بَہُت اچّھی رائے رکھتی ہیں  ۔ جس کی چند ایک مثالیں   پیش خدمت ہیں  ۔

رحمت آباد   (ایبٹ آباد)   میں   اَیُّوب میڈیکل کمپلیکس سے امدادی مکاتِب اٹھ جانے کے بعد وہاں   کے عملے نے بیان دیا کہ دعوتِ اسلامی کے مکتب کو ٹرانسفر نہیں   ہونا چاہئے کیونکہ اس کی ٹرانسفرمیشن کے بعد ہمیں   امدادی کاموں   میں   بَہُت پریشانی ہو رہی ہے۔

ھجیرہ   (کشمیر)   میں   موجود آرمی نے وہاں   پر دعوتِ اسلامی کی امدادی کارروائیوں   سے مُتأَ  ثِّر ہو کر اپنی خدمات اور اپنے پاس موجود عطیّات بھی دعوتِ اسلامی کو ٹرانسفر کرنے کی پیش کش کی،  عَلاوہ ازیں   دعوتِ اسلامی کے امدادی سامان کو ریکارڈ کے مطابِق ترسیل کرنے کے نِظام کو بَہُت سراہا اور مکمّل ریکارڈ کی ایک کاپی طلب کی تا کہ اس سے اِستِفادہ کیا جا سکے۔

باغ   (کشمیر)   میں   دعوتِ اسلامی کی کوشِشوں   سے مُتأَ ثِّر ہو کر وہاں   پر موجود آرمی نے اپنے امدادی مکتب کو مع امدادی سامان دعوتِ اسلامی سے مل کر تقسیم کیا۔ مُتَعَدَّد لوگوں   اور تنظیموں   نے اکٹّھا کیا ہوا امدادی سامان مُتأَ ثِّرہ عَلاقوں   میں   پہنچ کر ایک نِظام کے تَحت تقسیم و ترسیل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مکاتِب پر جَمع کروا دیا۔

دعوتِ اسلامی کی غمخواری کے باعِث PIMS HOSPITAL اِسلام آباد میں   موجو د زخمیوں   کے بَہُت ہی اچھے تأَ  ثِّرا ت تھے اور رو رو کر شکریہ ادا کرتے۔ عَلاوہ ازیں   زخمیوں   کا کہنا تھا کہ اتنا خیال اَسپتال کا عملہ بھی نہیں   رکھتا جتنا دعوتِ اسلامی والے رکھتے ہیں  ۔ عاشقانِ رسول وارڈز میں   جا جا کر کھانا تقسیم کرتے،  اپنے ہاتھوں   سے چادریں   اوڑھاتے اور لاوارِث زخمی بچّوں   اور بوڑھوں   کو اپنے ہاتھوں   سے لقمے بنا بنا کرکِھلاتے اور پانی پلاتے۔

دعوتِ اسلامی کی بہاریں

 

Index