امیر اہلسنت کی دینی خدمات

  (13… طَبْعِیّات                              (14… حیاتیات

  (15… کیمسٹری                          (16… جسمانی نشوونما

  (17… ماحولیاتی تعلیم                     (18… حساب 

  (19… آرٹس                             (20… ہوم اکنامکس

دارالمدینہ کے اساتذہ:

امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش ہے کہ دارُ المدینہ کے اساتذہ باعمل،  مدنی علما ہوں  ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دارُ المدینہ  میں   باصلاحیت مدنی علما کے ساتھ ساتھ مستند تدریسی عملہ مدنی علما کے زیرِ سایہ کام کر رہا ہے۔

دارالمدینہ میں   اندازِ تدریس:

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے فضل و کرم سے دارُ المدینہ  میں   تدریسی طریقۂ کار اور اصول،  شریعت کے احکامات کے عین مطابق رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات:

مجلس دارُ المدینہ  وقت کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے:   (1… کشادہ کلاسز   (2… تعلیمی و تعمیری مقاصد کے لیے ملٹی میڈیا کا استعمال   (3… ہم نصابی سرگرمیاں     (4… طلبہ کے لیے مفت میڈیکل چیک اَپ   (5… لائبریریز   (6… کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز   (7… اہل اور منتخب طلبہ کے لیے ماہانہ وظیفہ اور مفت رہائش۔

دارُ الْمَدینہ کے ذیلی شعبے

دارُ المدینہ دنیا سے جہالت کا اندھیرا ختم کرنے اور علم کے نور کو پھیلانے کے لیے کوشاں   ہے۔ دارُ المدینہ  کے کچھ موجودہ اور مستقبل کے منصوبے   (Projects)   درج ذیل ہیں  :

  (1)  دارالمدینہ برائے حفاظ

حفاظ طلبہ کو کم وقت میں   میٹرک کی تیاری کے ساتھ قرآن پاک کی دہرائی اور بہترین تعلیمی و تربیتی ما حو ل فراہم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مستقبل قریب میں   اس شعبے کے لیے ملٹی میڈیا اور ٹیبلٹ پی سی کی سہولیات کے ساتھ کلاسز شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

  (2)  دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم

بچہ ایک سادہ تختی کی مانند ہوتا ہے۔ اس پر جو کچھ لکھ دیا جائے وہ نقش ہو جاتا ہے۔ اگر عمر کے ابتدائی حصہ میں   بچے کی تربیت کا اہتمام کیا جائے تو مستقبل میں   وہ بہترین انسان بن سکتا ہے۔ دارُ المدینہ  اسلامک اسکول سسٹم کا قیام نونہالانِ امت کو بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ بہترین عصری تعلیم سے روشناس کرنے کے لیے عمل میں   لایا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا واحد اسکول ہے جس میں   Pre-Nursery سے بچہ علما کی صحبت میں   رہے گا۔ پری نرسری سے لیکر انٹرمیڈیٹ تک بہترین ماحول میں  ملٹی میڈیا کی سہولت کیساتھ تعلیم و تربیت دینے کا ارادہ ہے۔

  (3)  دارالمدینہ برائے پیشہ ورانہ تعلیم

بالغ حفاظ طلبہ کو کم وقت میں   مختلف فرض علوم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر سکھا کر انہیں   اپنے پاؤں   پر کھڑا ہونے میں   مدد کرنے کے لیے اس شعبے کے قیام کا ارادہ ہے۔

  (4)  دارالمدینہ تربیت گاہ

 

Index