امیر اہلسنت کی دینی خدمات

میں   داخل کروائیں  ۔

٭…  ان سے تعلقات اُستوار کروں   گا۔

٭…  کسی بھی عالمِ دین یا پیر صاحب سے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کرانے کی ہامی نہیں   بھروں   گا۔

٭…  ان کی مصروفیت کے مطابق ان سے ملاقات کروں   گا۔

٭…  علما کو 112روپے کا نذرانہ پیش کرنے والے مدنی انعام کو ہر ذیلی حلقہ میں   نافذ کروانے کی بھرپور سعی   (کوشش)   کروں   گا۔

٭…  مقامی؍شعبہ ذمہ دارسے مشورہ کر کے کسی وجہ سے ناراض ہونے والے علما و مشائخ کی خدمات میں   بھی حاضری دوں   گا۔

٭…  ہر صورت میں   تنظیمی اصولوں  کی پاسداری کروں   گا۔

٭…  اپنے ذمہ داران کو مرکزی مجلس شوریٰ و کابینہ و دیگر تمام مجالس کے ذمہ داران کا ادب کرنے کا ذہن دیتا رہوں   گا۔

علما و مشائخ سے ملاقات کا انداز:

٭…  زہے نصیب وارثانِ منبر و محراب سے باوضو ملاقات ہو۔

٭…  دست بوسی کریں  ۔

٭…  ان کے قدموں   کی جانب بیٹھیں  ۔

٭…  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی علمی کتب ورسائل پیش کریں  ۔

٭…  دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات و مجالس کا مضبوط تعارف کروائیں  ۔

٭…  حسب ِموقع علما و مشائخ کو ہفتہ وار ؍ صوبائی ؍بین الاقوامی ؍بڑی راتوں   کے اجتماعات،  مدارس المدینہ،  جامعات المدینہ اور دارُ الافتاء اھل سنت میں   قدم رنجہ فرمانے کی گزارش کریں  ۔

٭…  صوبائی و بین الاقوامی اجتماعات و رمضان اعتکاف کی تشہیر کیلئے ان سے خطبات و تقاریر میں   اعلان کی گزارش کریں  ۔

٭…  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ؍دعوت ِ اسلامی ؍ المدینۃ العلمیہ کی نیک نامی پر مشاہیر علما و مشائخ سے مضامین تحریر کروائیں   اور مدنی مرکز کو پیش کریں   ۔

٭…  وقت کی گنجائش کو سامنے رکھ کر ملاقات کریں   ۔

٭…  آخر میں   بانی دعوتِ اسلامی ؍ دعوتِ اسلامی کیلئے علما و مشائخ سے دعا کروائیں  ۔

٭…  اٹھنے سے پہلے ان کا رابطہ نمبر اور مکمل پتا حاصل کر لیجئے ۔

٭…  اگر یہ جید عالم ؍مشہور سجادہ نشین ہیں   تو ان کا پتا مدنی مرکز میں   لکھوادیں   تاکہ ان کو عالمی مدنی مرکز سے کتابیں   روانہ کی جاسکیں  ۔

٭…  واپسی سے اگلے دن ان سے فون پر رابطہ کر کے اپنی کل والی ملاقات کا حوالہ دیں  ،  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  اس سے آپ کا چہرہ و نام ان کو یاد ہونے کی قوی امید ہے۔ 

٭…  مقا می ذمہ دار کو گاہے بہ گاہے ان سے ملاقات کرتے رہنے کی بھر پور ترغیب دلائیے۔

تحائف پیش کرنے کے مدنی پھول:

٭…  ایک عالم دین؍ پیر صاحب کو ایک وقت میں   ایک ہی بڑی کتاب پیش کریں  ۔

٭…  المدینۃُ العلمیہ کی کتب کے ساتھ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل بھی پیش کریں  ۔

٭…  کچھ اصلاحی رسائل پیش کر کے جمعہ میں   بیان کرنے کی گزارش بھی کریں  ۔ مثلاً رسالہ غصے کا علاج،  با حیا نوجوان ۔تا کہ دوسروں   کی اصلاح کی کوشش کے مدنی مقصد پر عمل بھی ہو جائے۔

 

Index