امیر اہلسنت کی دینی خدمات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اس سچی حکایت سے گونگے بہروں   میں   مَدَنی کام کی ضرورت اور اشاروں   کی زبان کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔چنانچہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان خصوصی اسلامی بھائیوں   کی طرف اپنی خاص توجہ فرمائی اور ارشاد فرمایا:  ’’ خصوصی اسلامی بھائیوں   کا بھی ایک اچھا خاصہ طبقہ ہے،  ہمیں   انہیں   بھی سُنّتیں   سکھانی ہیں  ۔ ‘‘  

خصوصی اسلامی بھائیوں   پر انفرادی کوشش کا آغاز:

دعوتِ اسلامی کے اَوائل میں   شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بابُ المدینہ کراچی کے علاقہ کھارادر میں   چند اسلامی بھائیوں   کے ہمراہ نیکی کی دعوت دینے کیلئے ایک گلی میں   تشریف لے گئے۔ وہاں   آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظر ایک ہوٹل کے اندر بیٹھے ہوئے چند گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   پر پڑی جو چائے پینے کے ساتھ ساتھ اشاروں   میں   گفتگو بھی کر رہے تھے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہوٹل میں   داخل ہو کر انہیں   اشاروں   کی زبان میں   نمازکی دعوت پیش کی اور اپنے ساتھ مسجد چلنے کی ترغیب دلائی۔

گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   نے اشاروں   کے ذریعے ٹال مٹول کی مگر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِنْفِرَادی کوشش جاری رکھی اور انہیں اشاروں   کے ذریعے نماز قضا کرنے کی وعیدوں   اور عذابات کے بارے میں   بتایا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پُر خلوص دعوت کی بَرَکت سے وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ مسجد چلنے کیلئے تیّار ہوگئے۔ نماز کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنّتوں   بھرا بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں   بھرے اِجْتِمَاع کی دعوت بھی پیش کی۔ بیان کے بعد جب گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   نے آپ سے ملاقات کی تو آپ نے ان پر بڑی شفقت فرمائی اورانہیں   اِجْتِمَاع میں   شرکت کی ترغیب دلائی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  انہوں   نے اِجْتِمَاع میں   شرکت کی نیّت کا نہ صرف اظہار کیابلکہ ان میں   سے دو اسلامی بھائیوں   نے اِجْتِمَاع میں   شرکت بھی کی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہو کر  ’’ عطاری ‘‘  بھی بن گئے۔

مجلس خصوصی اِسلامی بھائی کا قیام:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   کی اصلاح کی کوشش کیلئے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جس کام کا آغاز فرمایا تھا اسے مزید بہتر بنانے کے لیے رمضان المبارک ۱۴۲۴ھ بمطابق  5نومبر 2003ء میں   تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی

کے تحت ایک مجلس بنام  ’’ مجلس خصوصی اسلامی بھائی ‘‘   قائم کی گئی۔ جس کے قیام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ عمومی اسلامی بھائیوں   کے ساتھ ساتھ خصوصی یعنی گونگے،  بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں   میں  بھی نیکی کی دعوت کی دُھومیں   مچائی جائیں  ،  اسلامی معاشرے کا باکردار فرد بننے میں   ان کی ہر ممکن مدد کی جائے اور گونگے،  بہرے ،  نابینا اور دیگر معذور اسلامی بھائیوں   میں   تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیغام اس قدر عام ہو جائے کہ ان سب کا شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اس مَدَنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ   ‘‘  کے مطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن بن جائے۔

 ’’ گونگا مبلغ ‘‘  کے 9حروف کی نسبت سے مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے 9مدنی پھول

  (1… ذیلی حلقے   (اسکول،  ڈیف کلب،  ان کے جمع ہونے کے مقام وغیرہ)    میں   مَدَنی مرکز کے دئیے گئے طریقِ کار کے مطابق انفرادی کوشش اور VCD اجتماع وغیرہ کی ترکیب بنائیے۔ خصوصی اسلامی بھائیوں   کو ہفتہ وار اجتماع میں   شرکت،  مدنی قافلوں   میں   سفر اور 27مدنی انعامات والا رِسالہ   (ہدیۃً یا تحفۃً)   پیش کرکے اس پرعمل کے لیے تیار کیجئے۔ ان کے نام لکھئے اور یاد دہانی بھی کرواتے رہئے یہاں   تک کہ وہ اپنی نیتوں   کے مطابق عامل ہو جائیں  ۔

  (2… ذیلی حلقوں   سے خصوصی اسلامی بھائیوں   کو ہفتہ وار اجتماع میں   شرکت کروانے کے لیے سواریوں   کا بندوبست کیجئے۔ ہفتہ وار اجتماع میں   خصوصی اسلامی بھائیوں   کے لیے الگ سے اجتماع گاہ کے ایک طرف   (جہاں   شرکائے اجتماع متأثر بھی نہ ہوں   اور اُن کی نظر بھی پڑے)   حلقہ لگائیے،  بعدِ

Index