امیر اہلسنت کی دینی خدمات

وزٹ   (Visit)   کرنے والے رجسٹرڈ   (Registerd)   اور اَن رجسٹرڈ ممبرز   (Unregistered Subscribers)   کو میل کرنے کے لیے اور مدنی چینل کے اگلے بارہ گھنٹے میں   دکھائے جانے والے سلسلوں   کی تفصیلات بھی اپنے رجسٹرڈ ممبرز کو روزانہ ای میل   (Email )   کرنے کے لیے گرافکس ڈیزائننگ   (Graphics Designing)  ۔

٭… سوشل ویب سائٹس   (Social Websites)   پر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   کی تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ لاکھوں   کروڑوں   افراد تک نیکی کی دعوت پہنچانے کے لیے ویب مارکیٹنگ   (Web Marketing)  ۔

٭… ویب سائٹ ہو یا مجلس آئی ٹی کا تیار کردہ کوئی سافٹ وئیر   (Software)   ،  اس کی ہر خامی و خوبی کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے کوالٹی اشورنس   (Quality Assurance

٭  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ   (کراچی)   میں   موجود تمام مکاتب میں   موجود کمپیوٹرز پر سافٹ وئیر،  ہارڈ وئیر اور نیٹ ورکنگ کے مسائل حال کرنے کے لیے سپورٹ ہیلپ ڈیسک   (Support, Help Desk)  ۔

٭ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر آن لائن ہیلپ کے لیے آن لائن سپورٹ   (Online Support)   ۔   ([1]

٭… موبائل اور کمپیوٹر پر نیٹ کے ذریعے مدنی چینل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹر نیٹ سٹریمنگ   (Internet Streaming)  ۔

مجلس آئی ٹی کی پراڈکٹس:

٭…  مجلس آئی ٹی انٹر نیٹ کے ذریعے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ ۔  ‘‘ کی تکمیل کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے اور اس کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس نے اپنی ویب سائٹ   (www.dawateislami.net)   کے ذریعے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد کے تحت آپ کی تقریباً تمام تصانیف اور بیانات و مدنی مذاکروں   کو دنیا کے ہر کونے اور گوشے میں   پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

 ٭…  اعلیٰ حضرت،  امام اہلسنت،  مجدد دین و ملت،  پروانۂ شمع رسالت،  مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن سے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت سے کون واقف نہیں  ۔ چنانچہ مجلس آئی ٹی نے اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے شہرۂ آفاق فتاویٰ رضویہ شریف اور ترجمۂ قراٰن کنز الایمان کو سافٹ وئیر کی شکل میں   پیش کر کے جو خدمت سر انجام دی ہے وہ لائقِ صد تحسین ہے۔

٭…  مجلس آئی ٹی نے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی ایک دوسری مایہ ناز مجلس مجلسِ توقیت کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بھی متعارف کروایا ہے  جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر درست نمازوں   کے اوقات کی نشاندہی میں   حد درجہ مفید ہے۔

٭…  المدینہ لائبریری سافٹ ویئر بھی دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے دو سو  (200 )   سے زائد کتب کا بآسانی مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ نیز اِس سافٹ ویئر میں   سرچنگ،  بک مارک اور یونی کوڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ کتاب کے ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ کر کے پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اِس سافٹ ویئر میں   شامل چند کتب کے نام: مکمل بہارِ شریعت   (تخریج شدہ)  ،  فیضانِ سنت،  جہنم میں   لے جانے والے اعمال،  جنت میں   لے جانے والے اعمال،  عجائب القرآن مع غرائب القرآن ،  کفریہ کلمات کے بارے میں   سوال جواب اور فضائلِ دُعا وغیرہ۔

 



[1]    اس شعبے سے رابطہ کرنے کے لئے آپ کو ویب سائٹ (Website) کے ہوم پیج (Home Page) پر ایک چھوٹی سی تصویر پر لائیو ہیلپ (Live help) اور آپریٹر آن لائن (Operator Online) لکھا ہوا نظر آئے گا۔ اس پر کلک (Click) کرنے سے آن لائن چیٹ سروس (Online Chat Service) کی ونڈو پر آپ اپنی مشکل لکھ کر پوچھ سکتے ہیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّآن لائن سپورٹ (Online Support) شعبہ کے اسلامی بھائی ہر ممکن طریقے سے آپ کی خیر خواہی کرتے ہوئے جواب دینے کی کوشش کریں گے۔

Index