امیر اہلسنت کی دینی خدمات

ریکارڈ رکھنے کے لئے مجلسِ اثاثہ جات ۔

٭…  دعوتِ اسلامی کے تنظیمی و انتظامی امور کو بحسن و خوبی سرانجام دینے والے اجیروں   کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے مجلسِ اجارہ۔

٭…  دنیا بھر میں   دعوتِ اسلامی کے جملہ اثاثہ جات وغیرہ کی حفاظت کے لئے مجلس حفاظتی امور ۔

  (1)   مجلسِ مالیات

پروفیشنل اکاؤنٹنٹ  (Professional Accountant)   اور ذمے داران کی زیرِ نگرانی  ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘ کی آمدن و اِخراجات کی دیکھ بھال کے لئے مجلسِ مالیات قائم ہے۔

مجلسِ مالیات کی اہمیت:

مجلسِ مالیات کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دعوتِ اسلامی میں   اس مجلس کی حیثیّت آکسیجن کی سی ہے جو اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تمام ذِمہ داران اس مجلس کی طر ف خوب توجہ فرمائیں   اور یاد رکھیں   کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں   میں   بہت سارے مدنی کام مُستحب کا درجہ رکھتے ہیں  ،  یعنی جن میں   کمی بیشی یا نہ کرنے پر کوئی شرعی گرفت نہیں   ، لیکن مالیات میں   تھوڑی سی بھی لاپرواہی و غفلت ترکِ واجب کا سبب بن سکتی ہے۔ کیونکہ مالِ وقف کا اِستعمال،  ذاتی مال کے اِستعمال سے زِیادہ محتاط ہونا چاہئے کہ مالِ وقف مثلِ مالِ یتیم ہے۔یہی وجہ ہے کہ بارہا شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیانات و مدنی مذاکرات اور تحریروں   کے ذریعے مالِ وقف کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ چنانچہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت سے مجلسِ مالیات کے کام کرنے کے مدنی پھول کچھ اس طرح ترتیب دئیے گئے ہیں  :

٭…  ہر معاملہ میں   دارُ الافتاء اھلسنّت سے شرعی رہنمائی حاصل کی جاتی ہے۔

٭… بڑی راتوں     (بارہویں   و گیارہویں   شب، شبِ براء ت، شبِ معراج،  شبِ قدر وغیرہ)   پر مدنی عطیات سے اخراجات کرنے کی اجازت نہیں  ،  اس کے لیے الگ سے مدنی عطیات جمع کیے جاتے ہیں   اور مجلسِ مالیات اس کا مکمل حساب کتاب رکھتی ہے۔

٭… طے شُدہ اخراجات کے علاوہ نیا خرچہ نگرانِ کابینہ کی اِجازت کے بغیر نہیں   کیا جاتا۔

٭…  دعوتِ اسلامی کے لیے باہَر   (کسی شخصیّت وغیرہ)   سے قرض لینے کی تنظیمی طور پر اِجازت نہیں  ۔

٭…  مجلسِ مالیات   (پاکستان)   کی اِجازت کے بغیر کسی کو اپنے طور پر قرض دینے کی بھی اِجازت نہیں  ۔

٭…  مدنی عطیات کو صرف اُنہی مدّات میں   خرچ کیا جاسکتا ہے جن میں   دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی طرف سے اِجازت ہے۔نگران و مالیات ذِمہ داران پر اس کی مکمل معلومات رکھنا لازم ہے۔

٭مجلسِ مالیات جن اَخراجات کو طے کرتی ہے،  متعلقہ شعبے/ ذِمہ دار کو بھی آگاہ کر دیتی ہے کہ اُسے کس حد تک اخراجات کرنے کی اِجازت ہے۔

٭… مدنی عطیات کے لیے جو سُنّتوں   بھرے اجتماعات   (رجب،  شعبان اور رمضان المبارک میں  )   منعقد کیے جاتے ہیں   ان میں   دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات کا بھرپور تعارف کروانے کے علاوہ لنگرِ رسائل   (مثلاً کفن کی واپسی مع رجب کی بہاریں  ،  آقا کا مہینہ وغیرہ )   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔

٭… مدنی عطیا ت جمع کرتے وقت صرف اپنے شہر کی ضروریات کو ہی پیشِ نظر نہیں   رکھا جاتا بلکہ دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں   نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے والے مختلف شعبہ جات کے مدنی کاموں   اور اخراجات کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔

٭… شرعی و تنظیمی طور پر بینک سے متعلقہ اُمور بہتر انداز سے سر انجام دینے کے لئے مجلسِ مالیات و دیگر متعلقہ ذمہ داران پر بینکنگ کی ضروری معلومات سے آگاہ ہونا لازم ہے۔

٭… مجلسِ مالیات کی مشاورت سے اجیروں   کی آسانی کے لئے جہاں   جہاں   ممکن ہو Salary Accountکھولنے کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ مگر بینک کے تمام معاملات میں   صرف جائز صورتوں   پر ہی عمل کیا جاتا ہے۔

٭… مالی نظام کی مضبوطی کے لئے احتیاطاً تنظیمی طور پر ہر شہر میں   جوائنٹ اکاؤنٹ   (Joint Accountکی ترکیب ہے۔ جس کی تفصیل کچھ یوں   

Index