امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  ہر 30دن میں   3دن مدنی قافلے میں   سفر کرنا ہو گا۔   (جامعات وغیر ہ کے اجیر اسلامی بھائیوں   کو جو مجلس کی طرف سے جدول دیا جاتا ہے اس کے مطابق مدنی قافلوں   میں   سفر کرنا ہوگا) 

٭72مدنی انعامات میں  سے کم از کم 52مدنی انعامات پر عمل ہو اور ہر مدنی ماہ کی 10تاریخ تک مدنی انعامات کا رسالہ بھی جمع کرواتا ہو۔

٭…  مدنی حلیہ کا پابند ہو۔   (صرف اجار ہ کے وقت میں  ہی نہیں   بلکہ ہر وقت)   

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

 

شکریہ ادا کرنا

فرمان مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

جس نے تھوڑے احسان کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے زیادہ کا بھی شکر کیا ۔  (المسند للامام احمد بن حنبل ، ۱۸۴۷۷ ، ج۶،  ص۳۹۴)

  (6 ایصالِ ثواب

یہ مکتبۃ المدینہ کا ایک شعبہ ہے جس میں   فوت شدگان کے وُرَثا کو ترغیب دلائی جاتی ہے کہ وہ ایصالِ ثواب کے لیے اپنے مرحوم عزیزوں   کے نام ڈلواکر فیضانِ سنت ، نماز کے احکام اور دیگر چھوٹی بڑی کتابیں   مسلمانوں   میں   تقسیم کریں  ۔ بے شمار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   مکتبۃُ المدینہ کے اس شعبہ کے تعاون سے ایصالِ ثواب کی ترکیب کرتے ہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (7)   مجلسِ لنگرِ رسائل

لنگرِ رسائل سے مراد :

لنگرِ رسائل سے مراد مکتبۃُ المدینہ سے کتب و رسائل اور VCD's وغیرہ خرید کر مفت تقسیم کرنا ہے۔ یہ مجلس مکتبۃُ المدینہ کا ہی ایک شعبہ ہے جس کا کام گھر گھر،  دفتر دفتر،  دکان دکان،  اسکولز،  کالجز اور یونیورسٹیز،  جامعات و مدارس   (بشمول جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ)   میں   پورا سال شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی دیگر مطبوعہ کتب و رسائل اور VCD's وغیرہ کی ذاتی طور پر حسبِ استطاعت اور مخیر اسلامی بھائیوں   سے ترکیب بنا کر لنگر کی ترکیب کرنا ہے۔

مجلسِ لنگرِ رسائل کے مدنی پھول:

٭…  مجلسِ لنگرِ رسائل کے تمام اسلامی بھائیوں   پر لازم ہے کہ وہ  چندے اور خریدوفروخت کے شرعی مسائل سیکھیں  ،  اس کے لیے وہ مکتبۃُ المدینہ کی مختلف کتب و رسائل   (مثلاً چندے کے بارے میں   سوال جواب،  بہارِ شریعت جلد دوم حصہ 11  سے خریدوفروخت کے مسائل وغیرہ)   کا مطالعہ کرتے ہیں   اور  ’’ دارُ الافتاء اھلسنّت ‘‘  سے ضرورتاً رہنمائی بھی لیتے رہتے ہیں۔

٭…  مجلسِ لنگرِ رسائل کے ذمہ داران دعوتِ اسلامی والوں   کو بالخصوص اور ہر عاشقِ رسول کو بالعموم یہ ذہن دینے کی کوشش کرتے ہیں   کہ حدیثِ

Index