امیر اہلسنت کی دینی خدمات

اِجْتِمَاعی اِعْتِکاف کی دُور دُور تک دُھوم مچ گئی کہ 28اور وہ بھی نوجوان اسلامی بھائی اِعْتِکاف میں   بیٹھے ہوئے ہیں   چُنانچِہ لوگ باقاعدہ اِن عاشقانِ رسول کی زیارت کے لئے آتے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  اُسی سال دعوتِ اسلامی کا سورج طُلو ع ہوگیا اور دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز گلزارِ حبیب مسجد   (گلستانِ اوکاڑوی،  باب المدینہ کراچی)   میں   دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پہلا اِجْتِمَاعی اِعْتِکاف کیا گیاکم وبیش 6 0 اسلامی بھائیوں   نے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی معیت   (ہمراہی)   میں   اِعْتِکاف کرنے کی سعادت پائی بڑھتے بڑھتے   (تادم تحریر)   یہ سلسلہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں   پہنچ گیا ہےیوں   دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں   ماہِ رَمَضانُ المبارَک کے30دن اور آخِری عَشرہ میں   اِجْتِمَاعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں   ہزارہا اسلامی بھائی مُعْتَکِف ہوکردیگر عبادات کے ساتھ ساتھ علمِ دین حاصل کرتے اورسُنّتوں   کی تربیت پاتے ہیں  ۔ نیز کئی مُعْتَکِفِین اختتام رَمَضانُ المبارَک پر چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں   کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں   کے مسافِر بن جاتے ہیں   ۔لاتعداد اسلامی بہنیں   بھی اپنے اپنے گھروں   کی  ’’ مَسْجِدِ بَیْت ‘‘  میں   انفرادی طور پر اعتکاف کی سعادت حاصل کرتی ہیں  ،  کثیر اسلامی بہنیں   ان کی صحبت میں   رہ کر سنّتوں   کی تربیَّت حاصل کرتی ہیں  ۔

تیس دن کے اجتماعی اعتکاف میں   کرم:

مَرْکَزُ الْاَولیاء   (لاہور)   کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں   نے دعوتِ اسلامی کے تحت رَمَضانُ المبارَک میں   ہونے والے تیس روزہ اِجْتِمَاعی اِعْتِکاف میں   شرکت کی سعادت حاصل کی۔ جدول کے مطابق نمازِ فجر کے بعد کنزُ الایمان شریف سے تین آیات کا ترجمہ وتفسیرکا حلقہ لگایا گیا،  نمازِ اشراق وچاشت ادا کرتے ہی ہر طرف سے صدا بلند ہونے لگی:  ’’ سو جائیے،  مدینے کی یادوں   میں   کھو جائیے۔ ‘‘  میں   نے مدینہ شریف کا تصور کیا اور سنّت کے مطابق لیٹ گیا،  جونہی میری آنکھ لگی میں   نے خواب میں   دیکھاکہ بالکل فیضانِ مدینہ کی طرح مُعْتَکِف اسلامی بھائیوں   کے حلقے خانہ کعبہ شریف میں   لگے ہوئے ہیں  ۔ ہر طرف نور ہی نور ہے،  اتنے میں   کیا دیکھتا ہوں   کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا،  مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک جانب سے تشریف لا رہے ہیں   اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے پیچھے شیخِ طریقت،  امیرِاَہلسنّت،  بانیٔ دعوتِ اسلامی،  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی آ رہے ہیں  ۔ میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر حلقے میں   تشریف لے جاتے اور اسلامی بھائی اپنے آقا کے دیدار کا شربت پیتے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لب ہائے مبارکہ کو جنبش ہوئی پھول جھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں   ترتیب پائے:  ’’ الیاس! تم نے یہ بہت اچھا کام کیا کہ اِن سب کو30 دن کے لئے یہاں   اکٹھا کیا ہے،  اللہ  عَزَّوَجَلَّ تم پر نظرِرحمت فرمائے۔ ‘‘

پیارے اسلامی بھائیو! اعتکاف ایک جدول کے تحت ہوتے ہیں   جن میں   قرآنِ مجید پڑھنے پڑھانے،  سنتیں   سیکھنے سکھانے اور سنتوں   بھرے بیانات کی ترکیب ہوتی ہے اور سونے سے پہلے دن بھر میں   جو کچھ سیکھا جاتا ہے اس کی دھرائی بھی ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ماہِ رمضان المبارک ۱۴۳۲ھ  کے آخری عشرے میں   دعوت ِاسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف مقامات پر تقریباً 50 ہزار اسلامی بھائیوں   نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (8 حُجّاج کی تربیَّت

حج ایک اہم عبادت ہے،  ہر سال لاکھوں   مسلمان ایک ہی لباس میں   رنگ ونسل کے امتیازات مٹا کراور آپس کی ناچاقیاں   و شکر رنجیاں   بھلا کر سرزمینِ

Index