امیر اہلسنت کی دینی خدمات

اِبلاغی خدمات

اس حصے میں   آپ پڑھیں   گے:

میڈیا    (Media)   کیا ہے؟

دعوتِ اسلامی اور ذرائع اَبلاغ

  (1 المدینۃُ العلمیہ

  (2 مجلسِ تَراجِم

  (3 مکتبۃُ المدینہ

  (4 شادی بیاہ کے مواقع پر مکتبۃُ المدینہ کے بستے

  (5 مدنی چینل

  (6 مجلس آئی ٹی

اِبلاغی خدمات

موجودہ دور اطلاعاتی یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ ٹی وی،  ریڈیو،  اخبارات،  انٹرنیٹ،  ٹیلی فون اور فیکس وغیرہ نے ایک دوسرے سے رابطہ اور معلومات فراہم کرنا آسان بنا دیا ہے۔ اطلاعات کی فراوانی کے اس دور میں   کوئی انسان اور تنظیم ذرائع ابلاغ   (Media کو نظرانداز نہیں   کر سکتی۔

میڈیا    (Media کیا ہے؟

موجودہ دور میں   اطلاعات اور پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والے مختلف وسائل کو میڈیا کہا جاتا ہے۔ ان کے ذریعے انفرادی یا اجتماعی سطح پر کم وقت میں   زیادہ اثر کے ساتھ پیغام رسانی کی جاتی ہے۔ میڈیا کو عموماً دو اقسام میں   تقسیم کیا جاتا ہے مطبوعہ   (Print Media اور برقی   (Electronic Media)  ۔

مطبوعہ ذرائع ابلاغ یا پرنٹ میڈیا میں   اخبار،  رسالے،  بروشرز،  کتابیں  ،  نیوزلیٹر،  پمفلٹ،  بینر،  ہورڈنگ اور وہ تمام اشیاء شامل ہیں   جو طباعت شدہ یا چھپی ہوئی ہوں  ۔ دوسری طرف ٹی وی،  ریڈیو اور انٹرنیٹ وغیرہ برقی ذرائع ابلاغ یا الیکٹرونک میڈیا   (Electronic Media)   ہیں  ۔ آج کل میڈیا کی ایک اور قسم بھی عام ہے جس کا استعمال روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے،  اسے سوشل میڈیا   (Social Media)   کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا :

سوشل میڈیا سے مراد وہ میڈیا ہے جو انٹرنیٹ ایپلیکیشنز   (Internet Applications اور موبائل ٹیکنالوجی   (Mobile Technology کے ذریعے معلومات اور خبریں     (News)   پھیلاتا ہے۔

گزشتہ دور میں   خبروں   اور دیگر معلومات   (Information)   کے لئے ٹی وی اور ریڈیو کا سہارا لیا جاتا تھا مگر اب نئی ٹیکنالوجی   (Technology کے ذریعے خبروں   کا تبادلہ باآسانی انٹرنیٹ بلاگز   (Internet Blogs ،  سماجی روابط کی ویب سائٹس اور موبائل ایس ایم ایس   (SMS)   کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے۔

 

Index