امیر اہلسنت کی دینی خدمات

تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں   پر مدنی کاموں   کی دھومیں  :

٭  ہر ماہ سینکڑوں   اسلامی بھائی مدنی قافلوں   کے مسافر بنتے ہیں  ۔

٭  ہر ماہ ہزاروں   ایسے اسلامی بھائی جو کبھی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں   نہیں   آئے تھے اُن کواپنے اپنے شہر و ملک کے ہفتہ وار اجتماع میں   لایا جاتا ہے۔

٭  ہر ماہ ہزاروں   مدنی انعامات کے رسائل تعویذاتِ عطاریہ لینے کے لئے آنے والوں   کو ترغیب دلا کر پیش کئے جاتے ہیں۔

٭  ہر ماہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہزاروں   رسائل اور وی سی ڈیز وغیرہ   (نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خرید کر بانٹنے کی ترغیب دلا کر)  فروخت و تقسیم کی جاتی ہیں  ۔

٭  ہر ماہ ان بستوں   پر آنے والے ہزاروں   اسلامی بھائیوں   کوترغیب دلا کر اُن کے راضی ہونے کی صورت میں   انہیں   داخلِ سلسلہ کر کے عطاری بنایا جاتا ہے۔

٭  ہر ماہ کئی اسلامی بھائیوں   کو داڑھی،  عمامہ،  درس،  صدائے مدینہ،  قافلہ کورس و تربیتی کورس،  مدنی قافلوں   میں   سفر،  مدنی انعامات پر عمل کروایا جا رہا ہے۔

٭  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ترغیب دلا کر ان بستوں   پر غیر مسلموں   کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں   بھی ملتی ہیں   اور بے شمار اسلامی بھائیوں   اور بہنوں   کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں   آگئے ہیں   اور آرہے ہیں   اسی طرح کئی فائدہ ہونے کی صورت میں   خوش ہو کر زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کر دیتے ہیں  ۔ اس طرح کی کئی مدنی بہاریں   مکتبةُ المدینہ پر موجود خوفناک بلا،  پراسرار کتا،  سینگوں   والی دلہن،  خوش نصیب مریض اور جنوں   کی دنیا نامی رسالوں   میں   مجلس کی طرف سے پیش کی جا چکی ہیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (5 مجلسِ علاج

شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پیارے آقا کی دُکھیاری امت کے لیے جس طرح روحانی علاج   (مجلس تعویذات عطاریہ)   کی ترکیب بنائی اس طرح طبی علاج کا سلسلہ بھی شروع فرمایا۔ چنانچہ،  

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی ایک مجلس بنام مجلسِ علاج کے تحت کئی مقامات پر محدود پیمانے پر شِفاخانے قائم ہیں   جہاں   بیمار طَلَبہ اور مدنی عملے کا مفت عِلاج کیا جاتا ہے۔ مجلسِ علاج کے تحت قائم شفاخانوں   میں   ضرورتاً مریضوں   کو داخل بھی کر لیا جاتا ہے اور حسبِ ضرورت بڑے اسپتالوں   کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں   گیارہ بستروں   پر مشتمل مُسْتَشْفٰی   (ہسپتال)   موجود ہے۔ جہاں   طبِّی امداد کا مناسب انتظام ہے۔

شرائط علاج:

اجیر اسلامی بھائی چند شرائط کی پابندی کر کے علاج کی یہ سہولت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں  ،  نیزان کے ماں   باپ اوربال بچوں   کے علاج کی بھی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

علاج کی شرائط یہ ہیں  :

٭12ماہ کا اجارہ بہتر کار کردگی کے ساتھ مکمل ہو۔

 

Index