امیر اہلسنت کی دینی خدمات

ہے۔

٭… تعلیمی اداروں   میں   جن اسلامی بھائیوں   کا ہفتہ وار اجتماع میں   شرکت کا ذہن بن جاتا ہے مگر ان کی رہائش دوسروں   علاقوں   میں   ہوتی ہے تو ان اسلامی بھائیوں   کے نام،  فون نمبرز اور مکمل پتے متعلقہ نگرانِ شہر / علاقہ مشاورت کو پیش کر دیئے جاتے ہیں   تا کہ وہ اُن اسلامی بھائیوں   کو بھی اجتماع میں   لانے کی ترکیب فرما لیں  ۔

٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تمام ذمہ داران صبح کے اوقات میں   اسکولز،  کالجز،  یونیورسٹیز،  انسٹی ٹیوٹز،  تعلیمی دفاتر اور شام کے اوقات میں   اکیڈمِیز اور ٹیوشن سنٹرز وغیرہ میں   مدنی کام کرنے کا جدول بناتے ہیں  ۔

٭مجلس شعبۂ تعلیم کے ذمہ داران تعلیمی اداروں   کے سال بھر کے اجتماعات،  کورسز اور مَدَنی قافلوں   کا سال بھر کا جدول تنظیمی سال کے آغاز میں   ہی بنا لیتے ہیں   اور سال بھر وقتاً فوقتاً کابینہ ذمہ دار شعبۂ تعلیم کے مشورے سے مختلف تعلیمی اداروں   میں   اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں   اوران سنّتوں   بھرے اجتماعات میں   نگرانِ صوبائی مشاورت/ نگرانِ کابینہ کے بیانات کی ترکیب بنا کر پرنسپل،  اساتذہ اور دیگر سٹاف کی ملاقات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

٭… شعبۂ تعلیم سے وابستگان کی فہرست بنا کر رابطہ کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تا کہ مدنی کام دن پچیسویں   اور رات چھبیسویں   ترقی کرے۔ تعطیلات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں  ۔ پیشگی مدنی مشورے کر کے انہیں   مختلف کورسز مثلاًتربیتی کورس،  قافلہ کورس وغیرہ کرنے کی ترکیب دلائیں  ۔

تعلیمی اداروں   مثلاً اسکولز،  کالجزاور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلبہ کو تاجدارِ رِسالت،  شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں   سے رُوشناس کروانے کے ليے جس مدنی کام کا آغاز ہوا اس کے نتیجے میں   اب بے شمار طلبہ سُنّتوں   بھرے اجتماعات میں   شرکت کرتے ہیں  ،  مدنی انعامات پر عمل کے علاوہ مدنی قافِلوں   کے مسافر بھی بنتے رہتے ہیں  ،  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  مُتعدِّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طَلَبہ،  نَمازی اور سُنّتوں   کے عادی ہو چکے ہیں  ۔ چُھٹّیوں   میں   دینی تربیت کے لیے مختلف کورسز کی بھی ترکیب کی جاتی ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

 (2)   مجلس خصوصی اسلامی بھائی

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم خصوصی اسلامی بھائیوں     (Special Persons)   کا معاشرے میں   کیا مقام ہے یہ کسی سے پوشیدہ نہیں  ۔ یہ وہ لوگ ہیں   جن کو عموماًمعاشرے میں   کوئی اَھَمِّیَّت نہیں   دیتا۔ علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دور ہونے کی وجہ سے بعض تو ضروری معلومات سے بھی محروم ہوتے ہیں  ۔ اس کا اندازہ اس سچی حکایت سے لگایا جا سکتا ہے کہ گونگے بہرے اور عُمومی اسلامی بھائیوں   پر مشتمل تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی قافلہ راہِ خدا میں   سفر کرتا ہوا ایک علاقے میں   پہنچا۔ وہاں   مسلمانوں   کے گھر میں   پیدا ہونے والے ایک گونگے پر اشاروں   کی زبان میں   انفرادی کوشش کرتے ہوئے جب اُسے  شہنشاہِ مدینہ،  قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ مبارَکہ کے مُتَعَلِّق بتایا گیا تو اس نے چونک کر اشاروں   میں   پوچھا:  ’’  یہ کون ہیں  ؟  ‘‘  یعنی وہ گونگا میٹھے میٹھے آقا،  مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نہیں   جانتا تھا۔ بہرحال مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس گونگے بہرے کو اشاروں   کی زبان میں   سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ مبارَکہ کے مُتَعَلِّق بتایا۔


 

 

Index