امیر اہلسنت کی دینی خدمات

  (6 ایصالِ ثواب

  (7 مجلسِ لنگرِ رسائل

  (8 مجلسِ خیر خواہی

فلاحی خدمات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! لفظ فلاح کا نام لیتے ہی ہر ایک کے ذہن میں   یہ خیال لازمی طور پر پیدا ہو گا کہ شاید اس سے مراد وہ کام ہیں   جو موجودہ دور کی مختلف این جی اوز کر رہی ہیں   مگر یاد رکھئے کہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی فلاحی خدمات سمجھنے سے پہلے لفظِ فلاح کو سمجھنا ضروری ہے۔ چنانچہ،  

 ’’ فلاح ‘‘  کیا ہے؟

فلاح کا لغوی معنی ہے چیرنا اور قطع کرنا ہے۔ کسان کو عربی میں   فلاح اسی لئے کہتے ہیں   کیونکہ وہ زمین کو چیرتا ہے مگر اصطلاح میں   فلاح سے مراد کامیابی و کامرانی ہے کیونکہ کامیابی آسانی سے ہاتھ نہیں   آتی بلکہ اس کے حصول کے لئے بے شمار پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں  ،  مشکلات کا پردہ چاک کرنا پڑتا ہے تب جا کر منزل حاصل ہوتی ہے۔

فلاح اپنے اندر ایک وسیع مفہوم رکھتا ہے اور اس کے دائرۂ عمل میں   وہ تمام عوامل شامل ہیں   جو کسی بھی طرح پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمت کی خیر و بھلائی سے متعلق ہوں  ۔ چنانچہ فلاح کو جس بھی فن کے ترازو میں   پرکھا جائے اس کی تعریف جدا ہی ہو گی۔ مثلاً علم معاشیات کے لحاظ سے فلاح میں   اوّل ترین درجہ غریب و معاشی طور پر نامستحکم افراد کو مالی امداد وغیرہ کی فراہمی ہے،  علم طب کے لحاظ سے معاشرے کے افراد کی ذہنی و جسمانی صحت کی بہتری اور علاج و معالجے کی بروقت اور آسان فراہمی اہم ترین درجے میں   آتی ہے۔

فلاح و کامیابی کی تین صورتیں   :

فلاح و کامیابی کی تین صورتیں   ہیں  : دُنیاوی کامیابی،  برزخی کامیابی،  اُخروی کامیابی۔ دُنیاوی کامیابی یہ ہے کہ بندہ معاشی اعتبار سے مستحکم ہو اور اس کے پاس ضروریاتِ زندگی کی ہر آسایِش موجود ہو۔ برزخی کامیابی یہ ہے کہ موت ایمان پر ہو اور قبر میں   ہونے والے سوالات کے جواب آسانی سے دے کر قیامت تک جنت کے باغوں   میں   سے ایک باغ میں   آرام کرتا رہے اور اُخروی کامیابی یہ ہے کہ میدانِ محشر میں   نامۂ اعمال بائیں   کے بجائے دائیں   ہاتھ میں   پکڑایا جائے اور یوں   جہنم سے نجات پا کر ابدی نعمتیں   حاصل کر لے۔

 ’’ فلاح ‘‘  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظر میں  :

شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ ستودہ صفات پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی بنیاد ہی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمت کی فلاح کے لئے رکھی ہے،  آپ نے اگرچہ ہمیشہ دنیاوی فلاح پر اخروی فلاح کو ترجیح دی اور اسی کے لئے کوشش کرتے ہوئے یہ مدنی مقصد بھی عطا فرمایا کہ  ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ‘‘  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  مگر اس کے باوجود پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمت کی دینی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے دکھ درد کا مداوا کرنے کے لئے چند مجالس اور شعبہ جات بھی قائم فرمائے۔

٭… مساجد کی تعمیر اور دیکھ بھال کرنے کے لئے مجلس خُدَّامُ الْمَسَاجِد۔

٭…  مساجد کو آباد کرنے والے ائمۂ کرام کی خدمت کے لئے مجلس آئمَّۂ مَسَاجِد ۔

٭…  جن شہروں   میں   عالم دین کی ترکیب نہیں  ،  وہاں   مدنی عالم دین کی ترکیب بنانے کے لیے مجلس مدنی ائمہ۔

٭…  پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمت کی ظاہری و باطنی بیماریوں   کا علاج کرنے کے لئے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ  ۔

٭…  جہانِ فانی سے دارِ بقا کی جانب کوچ کرنے والے اسلامی بھائیوں   اور اسلامی بہنوں   کو سفرِ آخرت میں   معاون مدد گار ثواب پہنچانے اور ان کے

Index