امیر اہلسنت کی دینی خدمات

سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیہ  کو دن پچیسویں   رات چھبیسویں   ترقی عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

       شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی    

  (مجلس المد ینۃ العلمیہ (

جمادی الاخریٰ ۱۴۳۳ھ بمطابق مئی 2012

امیرِ اہلسنت

 کی دینی

خدمات کا آغاز

اس حصے میں   آپ پڑھیں   گے:

٭…  قبل از موت جنتی مقام کی زیارت

٭…  شیطان کا بدلہ

٭…  خیر و شر کی جنگ

٭…  ناپاک سازشوں   کا نتیجہ

٭…  سنتوں   کی بہار

٭…  تحریک کی مضبوطی کا راز

٭…  عظیم دینی خدمات

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

درودِ پاک کی فضیلت

قبل از موت جنتی مقام کی زیارت

شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب ’’  گھریلو علاج  ‘‘  میں   تحریر فرماتے ہیں  : مدینے کے سلطان، رحمتِ عالمیان ،  سرورِ ذیشان ،  محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنَّت نشان ہے: جو مجھ پرایک دن میں   ایک ہزار بار دُرُودِپاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں   مرے گا جب تک جنّت میں   اپنا مقام نہ دیکھ لے۔  ([1]

شیطان کا بدلہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حکمِ خداوندی بجا نہ لانے کے جرم اور تعظیم نبی سے انکار کے سبب جب عزازیل   (شیطان)   کے گلے میں   لعنت کا طوق ڈال کر بارگاہِ خداوندی سے نکالا گیا تو وہ یہ ذلت برداشت نہ کر پایا اور اس نے اس ہستی سے بدلہ لینے کا عزم مصمم کر لیا جسے سجدہ نہ کرنے کے جرم میں   اسے یہ سزا ملی۔ قرآنِ کریم میں   کئی مقامات پر اس واقعہ کا ذکر موجود ہے۔ چنانچہ پارہ ۱۴ سورۃُ  الحجر کی آیت نمبر ۳۲ تا ۴۳ میں   یہ واقعہ کچھ یوں   مذکور ہے:

 



[1]   الترغیب والترھیب،  الحدیث: ۲۵۹۱،  ج۲،  ص۳۲۶

Index