امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  حصولِ علم دین   (یعنی درسِ نظامی)   کی خاطر راہِ خدا میں   سفر کرنے والے طلبہ و طالبات کی علمی پیاس بجھانے کے لئے جامعاتُ المدینہ۔

٭…  درسِ نظامی پڑھانے والے قابل اساتذہ پیدا کرنے کے لئے تَخَصُّص فِی الْفُنُون۔

٭…  شرعی احکام سیکھنے سکھانے کے لیے دار الافتاء اھل سنت،  آن لائن دار الافتاء،  تَخَصُّص فِی الْفِقہ۔

٭… اُمت کو در پیش جدید مسائل کے حل کے لیے مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ۔

٭… درست اوقاتِ نماز کے نقشہ جات کی تیاری کے لیے مجلسِ توقیت۔

٭… چھٹیوں   کے دنوں   میں   علم دین سیکھنے سکھانےکے لیے مختلف کورسز  کا اہتمام۔

ابلاغی خدمات

٭… پیغامِ اعلیٰ حضرت کو عام کرنے اور مسلمانوں   کی خیر خواہی پر مشتمل اہم اصلاحی و تحقیقی و علمی اور صحت افزا مواد مختلف کتب کی صورت میں   مہیا کرنے کے لیے المدینۃ العلمیہ۔

٭ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب وغیرہ دیگر زبانوں   میں   ترجمہ کرنے کے لئے مجلسِ تَراجِم  ۔

٭ تصانیف و تالیفات کو شرعی اغلاط سے محفوظ رکھنے کے لئے مجلسِ تفتیشِ کتب و رسائل  ۔

٭ مذکورہ تمام مجالس کی فراہم کردہ کتب و رسائل وغیرہ کے علاوہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمام کتب و رسائل وغیرہ کو بھی زیورِ طباعت سے آراستہ کرنے اورپھر انہیں   ہر خاص و عام تک پہنچانے کی خدمت سر انجام دینے کے لئے مکتبۃُ المدینہ اور مکتبۃُ المدینہ کے بستے۔

٭…  باطل کی آمیزش سے پاک خالصتاً اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور تحفظِ عقائد اسلام کا علمبردار بن کر عشقِ مصطفےٰ کی شمع فروزاں   رکھنے کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے مَدَنی چینل  ۔

٭…  دنیا بھر میں   انٹر نیٹ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لیے مجلس آئی ٹی ۔

معاشرتی خدمات

٭…  تعلیم و تعلم سے وابستہ اسلامی بھائیوں   اور اسلامی بہنوں   کو اسلام کا شیدائی بنانے کے لئے شعبۂ تعلیم ۔

٭…  معاشرے میں   احساسِ کمتری و محرومی کے شکار گونگے بہرے اور نابینااسلامی بھائیوں   اور اسلامی بہنوں   کی اسلامی تربیت کے لئے مجلس خصوصی اسلامی بھائی۔

٭…  معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے اور راہِ خدا سے بھٹکے ہوئے مجرموں   کو راہِ راست پر لانے کے لئے مَجْلِسِ جیل۔

٭…  تجارت کے پاکیزہ پیشے سے منسلک اسلامی بھائیوں   کو اسلامی تعلیمات کے مطابق تجارت کے اصول و قوانین سکھانے اور ان میں   نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے لئے مَجْلِسِ تاجران ۔

٭…  ججز اور وکلا تک دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے مَجْلِسِ وکلا ۔

٭…  ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کی اصلاح کے لئے مَجْلِسِ ذرائع آمد و رفت ۔

٭…  طب کے مقدس پیشہ سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کو سنتیں   سیکھنے سکھانے کے لیے مَجْلِسِ ڈاکٹرز،  حکیم مجلس،  مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز اور مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ۔

٭…  کھیلوں   سے وابستہ اسلامی بھائیوں   میں   نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مَجْلِسِ کھیل۔

٭…  کاشتکار اسلامی بھائیوں   میں   عشر کی اہمیت اجاگر کرنے اور ان تک دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے مَجْلِسِ عُشْر۔

٭…  ساری دنیا میں   نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے لئے شخصیات سے رابطہ مضبوط رکھنے کے لئے مَجْلِسِ رابِطہ۔

 

Index