امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مرکزی مجلس شوریٰ کا ہر نگران و رُکن اور ہر ذمہ دار ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں   جدول کے مطابق سفر کرے۔

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے ولیٔ کامل یعنی شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا قرب پانے کے لیے ہمیں   نہ صرف خود مدنی قافلے میں  سفر کرنا ہے بلکہ اپنے گھر،  مسجد،  محلے،  آفس،  اسکول،  کالج،  فیکٹری،  دکان،  مارکیٹ،  بازار اور ہر مقام پر دیگر اسلامی بھائیوں   کو انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی قافلوں   میں   سفر کی ترغیب بھی دلانی ہے۔

نیکی کی دعوت عام کرنے میں   

امیراہلسنت کا انداز

دعوتِ اسلامی کے اوائل ہی سے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے اِتِّباع میں   راہِ خدا میں   سفر کرتے۔ دن میں   بسا اوقات ایک سے زائد مرتبہ بیانات کرتے اور بسوں  ،  ٹرینوں   میں   سفر کر کے مسجد مسجد،  گاؤں   گاؤں  ،  شہر شہر خود تشریف لے جاتے۔ بابُ المدینہ   (کراچی)   میں   آپ کے کھانے کا ٹِفِن   (Tiffen اکثر ساتھ ہوتا،  یہاں   تک کہ عام طور پر ہر جگہ نمک کی ڈِبیا بلکہ عموماً اپنا پانی تک ساتھ رکھتے کہ کسی سے سُوال نہ کرنا پڑ جائے۔ اوائل میں   اکثر ایسا ہوتا کہ گھر واپَس آتے وقت بس آدھے راستے میں   اُتار دیتی،  رکشہ یا ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے کی استطاعت نہ ہونے کے سبب آدھی رات کے وقت پانچ یا چھ کلومیٹر پیدل چل کر گھر آنا پڑتا۔ آپ نیکی کی دعوت دینےکے ساتھ ساتھ مریضوں   کی عیادت کرتے،  دور ونزدیک جا جا کر جنازوں   میں   شرکت فرماتے اور غمی وخوشی کے مواقع پر مسلمانوں   کی ایسی دلجوئی فرماتے کہ وہ بھی بِفَضْلِہٖ تَعَالٰی   (اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے فضل سے)   متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے۔ یوں   یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے اب یہاں   تک پہنچ چکا ہے کہ عاشقانِ رسول کے سُنّتوں   کی تربیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اور قَریہ بہ قَریہ 3دن،  12دن، 03دن بلکہ 12اور 26ماہ کے لئے بھی سفر کر کے علمِ دین اور سُنّتوں   کی بہاریں   لُٹا رہے ہیں   اور نیکی کی دعوت کی دھو میں   مچا رہے ہیں  ۔

کئی خوش نصیب اسلامی بھائی اپنے گھر بار کے حقوق نبھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے لیے وقف ہو چکے ہیں   اور ہر وقت مدنی قافلوں   میں   سفر کرتے رہتے ہیں  ۔ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہر اسلامی بھائی کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ زندگی میں   یکمشت 12 ماہ،  ہر 12 ماہ میں   30 دن اور ہر ماہ جدول کے مطابق تین دن کے مدنی قافلے میں   سفر کرے۔ عموماً مدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز اور ہفتہ وار اجتماعات والی مساجد سے سفر کرتے ہیں  ،  ایک قافلے میں   شرکاکی تعداد کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 12 ہوتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب  ’’ نیک بننے اور بنانے کے طریقے  ‘‘  کا مطالعہ کیجئے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (3)    غیر مسلموں    میں   تبلیغ

شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ملنساری کی چاشنی سے لبریز انفرادی کوشش کے ذریعے ہزارہا اسلامی بھائیوں   کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں   اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنے کا جذبہ دیا،  اِن اسلامی بھائیوں   نے دوسرے اسلامی بھائیوں   پر انفرادی کوشش کی اور یوں   نیکی کی دعوت کا یہ سلسلہ روز بہ روز بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ جہاں   لاکھوں   بے عمل مسلمان نمازی اور سُنتّوں   کے عادی بن چکے ہیں   وہیں   مختلف مُمالِک میں   بے شمار غیر مسلم بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں   مشرَّف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں  ۔چنانچہ،  

غیر مسلم نوجوان کا قبولِ اسلام:

 

Index