امیر اہلسنت کی دینی خدمات

پیارے اسلامی بھائیو! انسان کا مقصدِ حیات رب کائنات عَزَّ وَجَلَّ  کی رضائے دائمی کا حصول ہے جو حقیقی کامیابی کی علامت بھی ہے۔ محسنِ کائنات،  فخر موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم انسانوں   کی رُشد وہدایت کے لئے دنیامیں   جلوہ گر ہوئے۔ چنانچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے افعال واقوال راہِ حق کے متلاشیوں   کے لئے نورِ ہدایت ہیں  ۔ بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن سرکارِ والا تَبار،  ہم بے کسوں   کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی حیاتِ طیبہ کے ہر ہر پہلو کو لوگوں   کے سامنے عملی وتحریری طور پراس طرح لائے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زندگی کا کوئی گوشہ مخفی نہ رہا۔ ان بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کی زندگی عوام الناس کے لئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے جنہوں   نے اپنی زندگیاں   اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی احادیثِ مبارکہ کی خدمت میں   گزار دیں   تاکہ لوگ اپنی زندگیوں   کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب،  دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بسر کر سکیں  ۔

حضرت سیِّدُنا امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف نَوَوِی شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی بھی ان عظیم بزرگوں   میں   سے ہیں   جنہوں   نے تاجدارِ رِسالت،  شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے افعال واقوال کو تحریری صورت میں   جمع کیا۔ ان کی ایک بہت ہی مایۂ ناز کتاب ہے  ’’ رِیَاضُ الصَّالِحِین ‘‘  ،  جو بلاشبہ حضور نبی ٔپاک،  صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اقوال وافعال کا ایک نادر مجموعہ ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تبلیغ قران وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ایک بہت ہی عظیم مقصد ’’  اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش ‘‘  کے لئے مصروفِ عمل ہے اور صلوٰۃ وسنت کے پیغام کو ساری دنیا میں   عام کر رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے حدیثِ مبارکہ کے فیضان کو عام کرنے کے لیے اولاً ریاض الصالحین کی افادیت کے پیشِ نظر اس کا اردو ترجمہ مع وضاحت کا حکم ارشاد فرمایا تاکہ اردو خواں   طبقہ وعوام بھی اس نہایت قیمتی علمی خزانے سے مالا مال ہو سکے اور یہ سعادت دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے المدینۃ العلمیہ کو حاصل ہوئی اور اس مبارک کام کا آغاز ۲۲ جمادی الاخریٰ ۱۴۳۱ھ کو ہوا۔

٭٭٭٭

  (10)    شعبہ نشرواشاعت

شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی اجازتِ خصوصی سے شعبہ نشرواشاعت   (المدینۃ العلمیہ کا قیام  6مئی 2007ء   کو ہوا جس نےستمبر 2007ء میں   باقاعدہ کام کا آغاز کیا۔ اسکے قیام کے مقاصد یہ تھے:

  (1)   سنی رسائل و جرائد سے روابط:

٭… سُنی رسائل وجرائدسے رابطہ کرکے دعوت اسلامی کی خدمات اور شعبہ جات کی کارکردگی سے آگاہ کرنا اور ان میں   دعوت اسلامی کے سنتوں   بھرے اجتماعات و مدنی قافلوں   اورشعبہ جات کی خدمات کی خبریں   شائع کروانا۔

٭… ماہناموں   کے ایڈیٹرز اور مجلس ادارت کے علمائے کرام سے روابط کو مضبوط رکھتے ہوئے انہیں   شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور المدینۃ العلمیہ کی طرف سے شائع ہونے والی کتب روانہ کرنا۔

٭…  ہر ماہ مختلف ماہناموں   کو شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل میں   سے تلخیص کر کے مضمون روانہ کرنا۔

٭…   مضمون شائع ہونے کی صورت میں   اسکین کر کے فائل میں   لگاتے ہوئے ماہناموں   کو شکریہ کا مکتوب یا فون پر شکریہ ادا کرنا۔

  (2)   علمائے اہلسنت سے روابط:

٭…  علمائے اہلسنت کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات مثلاً شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور المد ینۃ العلمیۃ کی کتب و رسائل روانہ کرنا۔

٭…  علمائے کرام کی طرف سے آنے والے تاثرات کو اسکین کر کے محفوظ کرنا اور انہیں   شکریہ کا مکتوب روانہ کرنا۔

٭…  علمائے کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کرنا اور بابُ المدینہ کراچی میں   آمد پر ان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ

Index