امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  دن بھر کی مصروفیات میں   ذکر و اذکار سے زبان کو تر رکھنے کیلئے اوراد و وظائف۔

٭…  سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی میٹھی میٹھی سنتیں   اور عام و خاص مواقع پر پڑھی جانے والی دعائیں  ۔

٭…  عقائد، عبادات، معاملات، اخلاقیات کا درس وغیرہ

کورسز کی تفصیلات :

اس سلسلے میں   سب سے پہلے فیضانِ قرآن وحدیث کورس ترتیب دیا گیا ہے جس کے پانچ درجے ہیں   اور ان کی تفصیلات یہ ہیں  :

درجہ اوّل   (41دن)  :

یہ نویں   اور دسویں   جماعت کے طلبہ کے لیے ہے۔

اوقات روزانہ صبح9 بجے سے دوپہر12بجے تک۔

درجہ دوم   (12دن)   :

یہ گیارہویں   اور بارہویں   جماعت کے طلبہ کے لیے ہے۔

اوقات روزانہ صبح9 بجے سے دوپہر11بجے تک۔

درجہ سوم   (12دن)   :

یہ تیرہویں   سے سولہویں   کے طلبہ کے لیے ہے۔

اوقات روزانہ صبح9 بجے سے دوپہر11بجے تک۔

درجہ چہارم   (12دن)   :

یہ اسکول کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے ہے۔

اوقات روزانہ صبح9 بجے سے دوپہر  11بجے تک۔

درجہ پنجم برائے بیرون ملک   (12دن)   :

یہ کورس بیرونِ ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں  کے لیے ہے۔

اوقات روزانہ صبح9 بجے سے دوپہر11بجے تک ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (5)   مجلس لینگویج کورس

زبان خواہ کسی ملک کی ہو یا قوم کی،  ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہے کیونکہ یہ نہ صرف فکر کی ترجمانی کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ دوسروں   سے رابطے کا بھی ایک بہترین آلہ ہے۔ چنانچہ زبان کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس بنام مجلس لینگویج کورس کا قیام عمل میں   آیا۔ جس کا بنیادی مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں   کام کرنے والے مبلغین کی تیاری کے لیے عربی اور انگلش وغیرہ سکھانا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

متفرق مجالس و شعبہ جات

مذکورہ مجالس کے علاوہ بھی کئی مجالس و شعبہ جات ہیں   جو دن رات نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے میں   مصروف ہیں  ۔ جیسے مجلسِ فیضان مدینہ،  مجلس

Index