امیر اہلسنت کی دینی خدمات

مِری بخش دے ہر خطا یا الہٰی

بیٹے کو روتا بِلکتا دیکھ کر میرا دل بھر آیا اور میں   روتے روتے اپنے لال سے لپٹ گئی۔ کچھ دیر تک ہم ماں   بیٹے ہِچکیاں   لے کر روتے رہے ،  جب اِفاقہ ہوا تو میرے اِستِفسار پر اُس نے اِس حیرت انگیز تبدیلی کے متعلِّق بتایا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  مجھے جَیل میں   تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول مُیَسَّر آ گیا،  جَیل کے اندر دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین باقاعِدہ قراٰنِ پاک،  وُضُو ،  نَماز اورسنَّتیں   سکھاتے اور دُعائیں   یا د کرواتے ہیں  ۔ عاشِقانِ رسول کی انفِرادی کوشِش سے میں   گناہوں   سے تائب ہوا۔ یہ باتیں   سُن کر میرا دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ میں   دعوتِ اسلامی والوں   کی شکر گزار ہوں   کہ انہوں   نے میرے نافرمان،  جرائم پیشہ اورمَنِشیات کے عادی بیٹے کو اِصلاح کاسامان فراہم کیا۔ دعوتِ اسلامی کا مجھ دکھیاری ماں   پر اور ہمارے خاندان پر عظیم احسان ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ تمام غمزدہ ماؤں   کے اُن اَسیر بیٹوں   کو جو جیلوں   کے اندر ہیں   دعوتِ اسلامی کامَدَنی ماحول نصیب کرے تا کہ وہ جَرائم سے مُنہ موڑ لیں   اور سنّتوں   سے رِشتہ جوڑ لیں  ۔

جیلوں   میں   خدمات کی جھلکیاں  :

٭…  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کی مجلسِ جیل کی طرف سے پاکستان کی متعدد جیلوں   میں   مدرسہ فیضانِ قرآن قائم ہوچکے ہیں   ،  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  تمام جیلوں   میں   یہ مدارس قائم کئے جائیں   گے۔

٭…  کئی جیلوں   میں   روزانہ قیدیوں   کی بیرکوں   و عملہ کے کواٹرز میں   فیضانِ سنت اور شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگر رسائل سے درس کا سلسلہ ہے،  نیز کئی جیلوں   میں   ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ ذکرو نعت کا سلسلہ ہے۔

٭…  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ و دیگر علمائے اہلسنّت کی کتب و رسائل وکنزالایمان شریف وغیرہ رکھنے کے لیے المدینہ لائبریری کا سلسلہ ہے۔

٭…  کئی جیلوں   کے اندر جشنِ عید میلاد النبی کی دھومیں   مچانے کے لیے جلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوتا ہے اور مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے۔

٭…  شہر سطح پر ہونے والے سنتوں   بھرے ہفتہ وار اِجتماعات میں   جیل عملے کی شرکت کے لیے کئی جیلوں   سے بسوں  ،  ویگنوں   ودیگر سواریوں   کے انتظام کابھی سلسلہ ہے۔

٭…  قیدیوں   کی پیشی کے موقعوں   پر سنتوں   بھرے اِجتماعات کئی مقامات پر باقاعدگی سے ہو رہے ہیں   جن سے قیدیوں   کی اصلاح ہو رہی ہے۔

٭…  آزمائشی رہائی پانے والے قیدیوں   کی پیشیوں   کے مواقع پر پروبیشن   (Probation اِجتماعات   ([1]کا سلسلہ کئی مقامات پر باقاعدہ جاری ہے۔ پروبیشن اِجتماعات کی برکت سے کئی پروبیشن افراد مَدَنی قافلوں   کا سنتوں   بھرا سفر اختیار کررہے ہیں   اور ہفتہ وار سنتوں   بھرے اِجتماعات میں   پابندی سے شرکت کر کے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کا سبب بن رہے ہیں  ۔

٭…  کئی جیلوں   کے اندر مساجد کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے کئی جیلوں   میں   مدرسہ کی بیرک ،  وضوخانہ،  واش روم،  سیوریج نظام کی تعمیر کا سلسلہ ہے۔

٭…  قرآن مجید وترجمہ کنزالایمان ،  علمائے اہلسنّت کی دینی و اصلاحی کتب و رسائل،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصانیف رسائل و اصلاحی بیانات کی کیسٹیں   ،  سی ڈیز ،  تسبیحات ،  عطریات،  وغیرہ قیدیوں   کو تحفے میں   دینے کا سلسلہ ہے۔

٭…  کئی جیلوں   کی مساجد میں   ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں   اِجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے ان میں   قیدی حضرات ضروری علمِ دین حاصل کرکے سنتوں   کی تربیت پاتے ہیں  ۔

٭…  کئی جیلوں   میں   افطاری کے لیے قیدیوں   میں   کھجوریں   و دیگر فروٹ وغیرہ تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔

٭…  خاص مواقع مثلاً عیدِ میلاد النبی،  معراج النبی وغیرہ پر اصلاحی اور سنتوں   بھرے اِجتماعات کرانے کا سلسلہ ہے۔ مزید روزانہ تعلیم و تربیت کے



[1]    ۔ایک عمل یا مدت جس میں ایک شخص کی دیکھ بھال میں کام یا رکنیت کے لئے ایک سماجی گروپ  کے طور پر تجربہ کیا جاتا ہے۔

Index