امیر اہلسنت کی دینی خدمات

یاد ہو گئے!    ([1]

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

خدا اپنی الفت میں   صادِق بنا دے

مجھے مصطفے کا تو عاشق بنا دے

قرآن مجید صحیح پڑھنے،  سیکھنے اور سمجھنے کی اہمیت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قرآن مجید اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کا کلام ہے جسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے پیارے محبوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر نازل فرمایا۔ اس پر عمل دونوں   جہان میں   کامیابی کا سبب ہے مگر عمل کرنے کے لیے اسے صحیح پڑھنا،  سیکھنا اور سمجھنا ضروری ہے لیکن افسوس صد افسوس! مخلوقِ خدا ربّ عَزَّ وَجَلَّ  کے کلام کو پڑھنے سیکھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے سے بتدریج دور ہوتی جا رہی ہے اور دنیاوی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر وقت نِت نئے علوم وفنون سیکھنے سکھانے میں   مصروف ہے۔ حالانکہ اسکی تعلیم کے بارے میں   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَہ۔ یعنی تم میں   سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اوردوسروں   کو سکھائے۔  ([2]

قرآن مجید صحیح پڑھنے کے متعلق

اعلٰی حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کا فرمان

قراٰنِ کریم صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کے متعلق اعلیٰ حضرت،  امام اہلسنت،  مجدد دین و ملت،  پروانۂ شمع رسالت،  مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن فرماتے ہیں  : اتنی تجوید   (سیکھنا)   کہ ہر حرف دوسرے حرف سے صحیح ممتاز ہو فرض عین ہے ۔ بغیر اسکے نماز قطعاً باطل ہے۔   ([3]

قرآن مجید صحیح پڑھنے کے متعلق

صدر الشریعہ  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فرمان

صدرُ الشَّریعہ،  بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  : جس سے حروف صحیح ادا نہیں   ہوتے اس کے لیے تھوڑی دیر مشق کرلینا کافی نہیں   بلکہ لازم ہے کہ انہیں   سیکھنے کے لیے رات دن پوری کوشش کرے اورصحیح پڑھنے والوں   کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے تو فرض ہے کہ ان کے پیچھے پڑھے ، یا وہ آیتیں   پڑھے جن کے حروف صحیح ادا کرسکتاہو اوریہ دونوں   صورتیں   ناممکن ہوں   تو زمانہ کوشش میں   اسکی اپنی نماز ہوجائے گی۔ آجکل کافی لوگ اس مرض میں   مبتلا ہیں   نہ انہیں   قرآن صحیح پڑھنا آتا ہے نہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں   ۔یادرکھیں   کہ اسطرح نمازیں   برباد ہوتی ہیں  ۔   ([4]

قرآن مجید صحیح پڑھنے کے متعلق

امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فرمان

شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ قرآن شریف پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرماتے ہیں  : میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی وہ مسلمان بڑا بد نصیب ہے جو دُرُست قرآن شریف پڑھنا نہیں   سیکھتا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ   تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،  دعوتِ اسلامی کے ہزاروں   مدارس بنام مدرسۃُ المدینہ اس مدنی کام کے لیے کوشاں   ہیں  ۔ کاش! تعلیم قرآن کی گھر گھر دھوم پڑ جائے۔ کاش! ہر وہ اسلامی بھائی جو صحیح قرآن شریف پڑھنا جانتا ہے وہ دوسرے اسلامی بھائی کو سِکھانا شروع کر دے۔ اسلامی بہنیں   بھی یہی کریں  ۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  پھر تو ہر طرف



[1]    ملفوظاتِ اعلٰی حضرت،  ص ۴۸۱

[2]    صحیح البخاری،  الحدیث:۵۰۲۷،  ج۳،  ص۴۱۰

[3]    فتاویٰ رضویہ مخرجہ،  ج۳ ،  ص۲۵۳

[4]    مُلخّص از بھارِ شریعت،  ج۱،  ص۵۷۰

Index