امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭…  بیمار اسلامی بھائی کی عیادت کروں   گا۔

٭…  آپس میں   ناراض ہوجانے والے اسلامی بھائیوں   میں   صلح کروانے کی کوشش کروں   گا ۔

٭…  اگر کسی اسلامی بھائی کو مالی مدد کی ضرورت ہوئی تو استاذ صاحب کے مشورے یا ان کے ذریعے سے اس کی مالی مدد کر کے راہِ خدا میں   خرچ کرنے کا ثواب لوں   گا۔

٭…  اسلامی بھائیوں   پر انفرادی کوشش کروں   گا ۔

٭…  اگر ممکن ہوا تو کھانے وغیرہ کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں   گا ۔

٭…  اگر کبھی تنگ دستی نے آگھیرا تو بھی بلاضرورتِ شرعی کسی سے سوال نہیں   کروں   گا بلکہ ایسی صورت میں   قرض لے کر اپنی مشکل حل کروں   گا اور قرض حسب ِ وعدہ واپس بھی لوٹا دوں   گا ۔

٭…  اپنا وقت فضول کاموں   میں   ضائع نہیں   کروں   گا بلکہ پڑھائی اور مدنی کاموں   میں   مشغول رہوں   گا۔

٭…  اپنے علم پر عمل کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل کروں   گا۔

٭…  ہر مدنی ماہ کی ابتدائی تاریخوں   میں   اپنا رسالہ مَدَنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کروں   گا۔

٭…  مدنی مرکز کی طرف سے دئیے گئے جدول کے مطابق عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں   میں   سفر کرتا رہوں   گا۔  ([1]

جامعات و طلبہ کی تعداد:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس وقت دنیا کے مختلف ممالک مثلاً پاکستان،  ہند،  جنوبی افریقہ،  انگلینڈ،  نیپال اور بنگلہ دیش میں   جامعۃُ المدینہ لِلْبَنِیْن اور لِلْبَنات قائم ہیں  ،  جن میں   ہزاروں   اسلامی بھائیوں   اور اسلامی بہنوں  کو عالم کورس   (درسِ نظامی)   اور عالمہ کورس کی   (حسبِ ضرورت قیام وطعام کی سہولتوں  کے ساتھ)   مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ اہلسُنّت کے مدارس کے ادارے تنظیم المدارس   (پاکستان)   کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں   برسوں   سے تقریباً ہر سال  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  کے جامعات کے طَلَبہ اور طالبات پاکستان میں   نمایاں   کامیابی حاصل کر کے بسا اوقات اول،  دوم اور سوُم پوزیشن حاصل کرتے ہیں  ۔

جامعۃُ المدینہ للبنین وللبنات  دعوتِ اسلامی کا اجمالی جائزہ

ملک

معلم /معلمات

طلبہ/طالبات

مدنی عملہ

جامعات کی تعداد

ہند

31

368

9

6

یوکے

5

40

3

2

ساؤتھ افریقہ

7

56

5

1

نیپال

5

75

3

4

بنگلہ دیش

2

50

0

1

کینیا

1

30

1

0

پاکستان

528 / 240

7968 / 3762

337 / 61

98 /90

کل تعداد