امیر اہلسنت کی دینی خدمات

سنّتوں   بھرے اجتماعات میں   شرکت کیا کرتی تھیں  ۔ وہ مجھے بھی اجتماع میں   شرکت کی دعوت دیتیں   مگر میں   ٹال دیتی۔ ان کی مسلسل انفِرادی کوشش کے نتیجے میں   بالآخِر مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں   بھرے اجتماع میں   شرکت کی سعادت حاصل ہو ہی گئی،  اجتِماع میں   ہونے والے سنّتوں   بھرے بیان،  ذِکرُاللہ  اور رِقّت انگیز دُعا نے مجھ پر بَہُت گہرا اثر ڈالا۔ ایک حلقہ ذِمّہ دار اسلامی بہن مجھ پر بڑی شَفقَت فرماتیں   اور مجھے گھر سے بُلا کر سنّتوں   بھرے اجتماع میں   شرکت کرواتیں  ۔ ان کی مسلسل شَفقَتوں   اور انفرادی کوشش کے سبب میری اِصلاح کا سامان ہونے لگا حتّٰی کہ فلمیں   ڈِرامے دیکھنے،  گانے باجے سننے اور دیگر گناہوں   سے میں   نے توبہ کر لی۔ مکتبۃُ المدینہ کے جاری کردہ سنّتوں   بھرے بیانات کی کیسٹیں   سنتی تو خوفِ خدا سے لرز کر رہ جاتی کہ اگر یونہی گناہ کرتے کرتے مجھے موت آگئی تو میرا کیا بنے گا! اسی طرح مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والی کُتُب ورسائل پڑھ کر مجھ میں   احساسِ ذمّہ داری پیدا ہوا اور میں   بھی اسلامی بہنوں   کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے میں   مصروف ہو گئی۔ ذِمّہ دار اسلامی بہن مجھے جو بھی ذِمّے داری دیتیں   بَحُسن وخوبی نبھانے کی کوشش کرتی۔ یوں   دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرتے کرتے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تادمِ تحریر عَلاقائی مُشاوَرت کی خادِمہ   (ذمّہ دار)   کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو بڑھانے میں   کوشاں   ہوں  ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  مفتیٔ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا حافظ محمد فاروق العطاری المدنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی جن کے عہدِ طالبِ علمی کا واقِعہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ قراٰنِ پاک کی کُل سات منزلوں   میں   سے روزانہ ایک منزل تلاوت فرمایا کرتے تھے میں   بھی ان کی پَیروی میں   روزانہ ایک منزل کی دُہرائی کر کے ہر سات دن میں   ایک بار ختمِ قراٰن کی سعادت حاصِل کر رہی ہوں  ۔

استِقامت دین پر یا مصطفےٰ کر دو عطا

بہرِ خَبّاب و بلال و آلِ یاسِر یا نبی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (2)   مجلسِ اَفرادی قُوَّت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی بھی قوم،  تنظیم یا ملک کی حقیقی دولت اور سرمایہ اس کے وسائل ہوتے ہیں  ۔ خواہ یہ وسائل افرادی ہوں   یا قدرتی۔ وہی قومیں   پھلتی پھولتی ہیں   جن کے وسائل کثیر ہوتے ہیں  ،  تاہم ان کے پھلنے پھولنے کا انحصار ان وسائل کے دانشمندانہ مناسب استعمال پر ہوتا ہے۔ کیونکہ اکثر یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بہت سی تنظیمیں  ،  قومیں   اور ممالک کثیر وسائل رکھنے کے باوجود مناسب منصوبہ بندی اور محنت و مشقت نہ ہونے کی وجہ سے بھرپور ترقی کی منزلیں   طے نہیں   کر پاتے۔ چنانچہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ فیض سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے اپنے افرادی وسائل کے صحیح استعمال کے لیے 4 اپریل 2012ء بمطابق ۱۱جمادی الاولٰی ۱۴۳۳ھ کو باقاعدہ ایک مجلس بنام مَجلس اَفرادی قُوَّت قائم کی۔

قیام کا بنیادی مقصد:

اس مجلس کے قیام کے بنیادی مقاصد یہ ہیں  :

٭…  مختلف شعبوں   کے اَہم اَفراد   (یعنی پروفیشنلز)   سے رابطہ کی ترکیب بنانا۔

٭…  مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں   کے والد،  چچا،  ماموں   اور بھائی وغیرہ رشتہ داروں   سے رابطہ کرنا۔

٭…  مجلس مدرسۃ المدینہ مدنی منوں   / منیوں   اور مجلس جامعۃ المدینہ طلبہ کے سرپرستوں   سے رابطے مضبوط کرنا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَجلسِ اَفرادی قُوَّت بھی تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی دیگر مجالس کی طرح شیخ


 

 

Index