امیر اہلسنت کی دینی خدمات

بھی زکوٰۃ ہی کی ایک قسم ہے جیسا کہ صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی   ’’ خزائن العرفان ‘‘  میں   اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں   کہ یہ چیزیں   جب پھلیں   کھانا تو اسی وقت سے تمہارے لئے مباح ہے اور اس کی زکوٰۃ یعنی عُشر اس کے کامل ہونے کے بعد واجب ہوتا ہے جب کھیتی کاٹی جائے یا پھل توڑے جائیں  ۔

مجلسِ عُشر کا قیام

افسوس صد افسوس! علم سے دوری اور دنیا داری نے آج کے کاشتکار اسلامی بھائیوں   کو عشر و زکوٰۃ جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی سے دور کر رکھا ہے۔ چنانچہ مسلمانوں   کی خیر خواہی اور عشر کی اہمیت کے پیشِ نظر مسلمانوں   میں   اس عظیم عبادت کو ادا کرنے کا شعور بیدار کر کے رضائے ربّ الانام کے کام کرنے اور عدم ادائیگی کے گناہ سے بچانے کے لئے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مجلسِ عُشر کا قیام عمل میں   آیا۔

مجلس عشر کی خصوصیات:

٭  زمین داروں   اور کسانوں   میں   تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے پیغام کو عام کرنا۔

٭ انہیں   دعوتِ اسلامی کے علم دوست مدنی ماحول سے وابستہ کرنا۔

٭ ایامِ عشر میں   فصلوں   کو آفات و بلیات سے محفوظ کرنے اور ان میں   مزید اضافہ کے لئے ان کا حق یعنی عشر ادا کرنے کی ترغیب دلا کر دعوتِ اسلامی کے لیے عشر جمع کرنا۔

مجلسِ عُشر کے مدنی پھول:

٭…  مَجْلسِ عُشْر سے وابستہ تمام اسلامی بھائیوں   پر عشر جمع کرنے اور مزارعت   (بٹائی پرزمین دینے)   کے شرعی مسائل سیکھنا لازم ہے جس کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتب و رسائل کا مطالعہ کیا جاتا ہے مثلاً: چندے کے بارے میں   سوال جواب،  عشر کے احکام،  بہارِ شریعت جلد اوّل،  حصہ پنجم اور جلد سوم حصہ پندرہ۔ نیز  ’’ دارُ الافتاء اھلسنّت ‘‘  سے بھی ضرورتاً رہنمائی لی جاتی ہے۔

٭…  مَجْلسِ عُشْر کے ذمہ داران  کے لئے 12ماہ کی فصلوں  ،  پھلوں   اور ان کی کٹائی کے ایام کی تفصیلات جاننا و یاد رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ عشرجمع کرنے میں   پہلے سے تیاری ہو سکے۔

٭…  اَیَّامِ عُشر میں   ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات میں   راہِ خدا میں   خرچ کرنے کے فضائل بیان کر کے دعوتِ اسلامی کو عشر دینے اور جمع کرنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے،  نیز نُمایاں   جگہ پر بینر بھی آویزاں   کئے جاتے ہیں   جن پریہ لکھا ہوتا ہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مجلسِ عُشر   (دعوتِ اسلامی)   

   معلومات کے لئے یہاں   رابطہ فرمائیں   ۔

اس مقام پر مجلس عشرکے اسلامی بھائی ہر دم خدمت کے لئے موجود ہوتے ہیں   جن کے پاس لنگر یعنی تقسیم کرنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ  ’’ عُشرکے احکام ‘‘  بھی ہوتا ہے۔

٭…  بالخصوص گندم و چاول اور بالعموم تمام فصلوں   کی کٹائی سے 26 دن قبل مَجْلسِ عُشْر کے ذمہ داران ایک مخصوص طریقۂ کار کے تحت عشر اکٹھا کرنے والے اسلامی بھائیوں   میں   ذمہ داریاں   تقسیم کر کے ان میں   حلقوں  ،  علاقوں  ،  دیہاتوں   اور سمتوں     (روٹس)   کو تقسیم کر دیتے ہیں   تاکہ تمام مقامات سے بروقت عشرجمع ہوسکے ۔

 

Index