امیر اہلسنت کی دینی خدمات

مَجْلِس مَدَنی انعامات کے ذمہ داران مَدَنی انعامات کی ترغیب پر مشتمل بینرز   (Panaflex پرنٹ کروا کر ہر قسم کے اجتماعات   (ہفتہ وار،  تربیتی اجتماع،  غمخواری اجتماع)   اور مدنی مشوروں   میں   نمایاں   جگہ پر آویزاں   کرتے ہیں  ۔

بینرز کی عبارت کچھ اس طرح ہوتی ہے:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مجلس مَدَنی انعامات

   مَدَنی انعامات کے بارے میں   معلومات کرنے والے یہاں   رابطہ فرمائیں   ۔

اس مقام پر مَجْلِس مَدَنی انعامات کے ذمہ دار اسلامی بھائی ہر وقت موجود ہوتے ہیں   جو مَدَنی انعامات کے بارے میں   اسلامی بھائیوں   پر اِنْفِرادی کوشِش کر کے انہیں   عمل پر آمادہ کرتے ہیں   اور مَدَنی انعامات کے رسائل بھی ان کی خدمت میں   پیش کرتے ہیں  ۔

مَدَنی انعامات کے رسالے کی بَرَکت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَدَنی انعامات نے نہ جانے کتنے اسلامی بھائیوں   اور اسلامی بہنوں   کی زندگیوں   میں   مدَنی اِنقلاب برپا کردیا ہے،  اس کی ایک جھلک ملاحظہ ہو! چنانچہ نیوکراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے: علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں   انہوں  نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک رسالہ تحفے میں   دیا،  وہ گھر لے آئے اورپڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر سے رسالے میں  ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے۔ مَدَنی انعامات کا رسالہ ملنے کی برکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّان کو نماز کا جذبہ ملا اور نماز باجماعت کی ادائیگی کے لیے مسجد میں   حاضر ہو گئے اور اب پانچ وقت کے نمازی بن چکے ہیں  ،  داڑھی مبارک بھی سجا لی اور مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں  ۔مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب  ’’ جنت کے طلب گاروں   کے لئے مدنی گلدستہ ‘‘  کا مطالعہ فرمائیے۔

مَدنی انعامات کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی

یاالٰہی! خوب برسا رحمتوں   کی تو جھڑی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

   ٭٭٭٭

  (2)    مدنی قافلے

مکھی دو طرح کی ہوتی ہے ایک مکھی عام طور پر گندگی و نجاست کے ڈھیر وں   پر منڈلاتی نظر آتی ہے اور دوسری مکھی کو ہم شہد کی مکھی کے نام سے جانتے ہیں  ،  یہ مکھی اچھے ماحول کو اپناتی ہے اور ہر عقل سلیم رکھنے والا شخص جانتا ہے کہ شہد کی مکھیاں   چمنستان   (باغ)   میں   پھولوں   کا قرب حاصل کرتی ہیں   اور انکے پھولوں   کے ماحول سے وابستہ ہونے ہی کے نتیجے میں   شہد پیدا ہوتا ہے جس کے منافع بے شمار ہیں  ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

یَخْرُ جُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ-

ترجمۂ کنز الایمان: اس کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز رنگ برنگ نکلتی ہے جس میں   لوگوں   کی تندرستی ہے۔    (پ۱۴، النحل :۶۹) 

ظاہر ہے یہ اچھے ماحول ہی کی برکتیں   ہیں  ،  اچھے ماحول سے وابستہ ہونے والے افراد جہاں   خود قابلِ تعریف ہوتے ہیں   اس کے ساتھ ساتھ دوسروں   کے لئے بھی نفع بخش ہوتے ہیں  ۔ چنانچہ جو اسلامی بھائی اپنے دوسرے اسلامی بھائیوں   کے لئے نفع کا باعث بنتے ہیں   ان کے مراتب و درجات بھی بلند ہوتے جاتے ہیں  ۔ جیسا کہ سرکارِ مدینہ،  قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاسَ  یعنی لوگوں   میں   

Index