امیر اہلسنت کی دینی خدمات

12

سنتوں   بھرا بیان

اِس سلسلے میں   دعوت ِاسلامی کے سنتوں   بھرے اجتماعات میں   ہونے والے اِصلاحی بیانات نشر کئے جاتے ہیں  ۔

13

روحانی علاج

اس سلسلے میں   اُمت کو درپیش روحانی اور جسمانی امراض کا علاج قرآن وسنت اور بزرگوں   کے اقوال کی روشنی میں   بتایا جاتا ہے۔

14

ہفتہ وار اجتماع

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ   (کراچی)   اور ٹھٹھہ و حیدر آباد میں   ہونے والے ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع کو براہِ راست اور اتوار کو ریکارڈ شدہ دِکھایا جاتا ہے۔

15

قوم ِجنات

اس سلسلے میں   جنات کے بارے میں  معلومات مہیا کی جاتی ہیں  ۔

16

اجتماعِ ذِکر و نعت

اس سلسلے میں   براہِ راست تِلاوت، مُناجات اور نعت وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے۔


17

امیرِ اہلسنّت

اس سلسلے میں   امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات اور مدنی مذاکرے وغیرہ نشر کیے جاتے ہیں  ۔

18

سورۂ ملک کی تلاوت

اس سلسلے میں   سورۂ ملک کی تلاوت کی جاتی ہے جس کی فضیلت یہ ہے کہ اسکی تلاوت کرنے والا عذابِ قبرسے محفوظ رہتا ہے۔

19

اسلامی بہنوں   کا ہفتہ وار اجتماع

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ میں   ہونے والے اسلامی بہنوں   کے ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع کو بروز اِتوار براہِ راست اور جمعہ کو ریکارڈ شدہ دِکھایا جاتا ہے   (تِلاوت،  نعت،  بیان،  ذِکر و دُعا اسلامی بھائی اسٹوڈیو سے کرتے ہیں  ،  جبکہ اسلامی بہنیں   فیضانِ مدینہ کے تہہ خانے میں   ہوتی ہیں  ،  جنہیں   مدنی چینل پر نہیں   دکھایا جاتا) 

20

مدنی مذاکرہ

اس سلسلے میں   امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شرعی،  روحانی،  سائنسی،  طبی سوالات کے جوابات اور اسلامی بھائیوں   کو در پیش مسائل میں   رہنمائی کرتے ہیں  ۔

21

سنّتوں   بھرا تربیتی اجتماع

اس سلسلے میں   دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور بیرونِ مُلک براہِ راست تربیتی بیان ہوتا ہے۔

مدنی چینل کی بدولت موت سے 17دن قبل ایمان مل گیا:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی مَدَنی چینل کے ذَرِیعے دنیا کے کئی ممالِک میں   گھروں   کے اندر داخِل ہو کر نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔ مَدَنی چینل دنیا کا واحد چینل ہے جو کہ سو فیصدی اسلامی رنگ میں   رنگا ہوا ہے،  اِس میں   نہ فلمیں   ڈِرامے ہیں   نہ گانے باجے اور نہ عورت کی نمائش ہے،  نہ ہی کسی قسم کی موسیقی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی چینل کے ذَرِیعے کئی کُفّار دامنِ اسلام میں   آ چکے ہیں  ،  بے شمار بے نَمازی نَمازوں   کے پابند بنے ہیں   اور لاتعداد افراد گناہوں   سے تائب ہو کر سنّتوں   پر عمل کرنے لگے ہیں  ۔ مَدَنی چینل کی برکتوں   کا اندازہ لگانے کیلئے اس کی ایک مَدَنی بہار مُلاحظہ ہو۔ چُنانچِہ،

صِدّیق آباد   (بابُ المدینہ کراچی)  کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ20اپریل 2009ء بروز پیر شریف بابُ المدینہ کراچی کے رہائشی تقریباً 50سالہ ایک غیر مسلم نے جب مَدَنی چینل پر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو سُنا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  مُتَأَ  ثِّر ہو کر اسلام قَبول کر لیا،  اُن کا اسلامی نام محمد صدّیق رکھا گیا۔ وہ جمعرات کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں   ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں   بھرے اجتماع میں   

Index