امیر اہلسنت کی دینی خدمات

کے ہفتہ وار سنّتوں   بھرے اجتماع میں   شریک ہوا۔

وہاں   کی پاکیزہ فضا اور دیگر اسلامی بھائیوں   سے ملاقات نے سونے پہ سہاگہ کا کام کیا۔ میں   بھی فیضانِ سنّت کا درس دینے اور سُننے کی سعادت پانے لگا۔ ہر پندرہ دن بعد گھر آتا تو اسلامی بھائیوں   سے مُلاقات کے شوق سے بے تاب ہو کر اپنے شہرمیں   بھی خُود اسلامی بھائیوں   سے ملنے پہنچ جاتا۔ یوں   رفاقت کی منزلیں   طے کرتے کرتے میں   مکمل طور پر مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔

 اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  سر پر سبز عمامہ بھی سجا لیا اور شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر عطّاری بھی بن گیا۔

درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے مفتیانِ کرام کی انفرادی کوششوں   کے نتیجے میں   بابُ المدینہ کراچی پہنچا اور جامعۃُ المدینہ میں   تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہ میں   داخلہ لے لیا۔ پیرومُرشد شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نگاہِ فیض اثر سے دعوتِ اسلامی کے دیگر مَدَنی کاموں   کے ساتھ ساتھ ہر ماہ مَدَنی قافلے میں   سفر کا بھی سلسلہ رہا۔ پھر مجھ پر کرم کی ایسی برکھا برسی کہ میں   نے یک مشت 12ماہ،  پھر عمُر بھر کے لئے خُود کو مَدَنی مرکز کے سامنے پیش کر دیا اور آج شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی کی برکت سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مجالس میں   رکنیت حاصل ہے۔

 مجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کے ذمہ داران کے لئے اچھی اچھی نیتیں 

٭…   رضائے الٰہی کیلئے اس شعبہ میں   کام کرونگا۔

٭…  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ انداز کے مطابق کام کروں   گا۔

٭…  مدنی مرکز کی اطاعت میں   رہ کر کام کروں   گا۔

٭…  علما و مشائخ اہلسنت کَثَّرھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی کی زیارت کروں   گا۔

٭…  ان کی گفتگو بغور سماعت کروں   گا۔

٭…  ان کی صحبت کی برکات حاصل کروں   گا۔

٭…  خَیْرُالْکلامِ مَا قَلَّ و دَلَّ   (یعنی بہترین کلام وہ ہے جو مختصر اور جامع ہو)   کے مطابق احسن انداز میں   دعوت اسلامی اور شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بیمثال دینی خدمات کا تعارف پیش کروں   گا۔

٭…  کسی بات پر علما و مشائخ نے ناراضی کا اظہار فرمایا تو خندہ پیشانی سے پیش آؤ نگا۔

٭…   دعوتِ اسلامی و بانی دعوتِ اسلامی کے متعلق کسی سوال کا جواب درست معلومات کی صورت میں   ہی عرض کروں   گا،  بصورتِ دیگر ڈائری پر نوٹ کر کے اپنے ذمہ دار سے رجوع کروں   گا۔

٭…  بانی دعوتِ اسلامی اور المدینۃ العلمیہ کی کتب و رسائل اور VCD'Sعام کر کے مرشدِی عطار کی دعائیں   لوں   گا۔

٭…  پیشگی جدول بنا کرذمہ دار کو بتا کر علما و مشائخ سے ملاقات کی ترکیب کروں   گا۔

٭…  اَشدّ مجبوری کی صورت میں   نگران کی اجازت سے جدول تبدیل کروں  گا۔

٭…  تبدیل شدہ جدول اپنے ذمہ داران کو بھی قبل از وقت بتا کر ان کو جدول پر عمل کا ذہن دوں   گا۔

٭…  طے شدہ وقت کی پابندی کی کوشش کروں   گا۔

٭…  علما و مشائخ کو دعوت اسلامی کے اجتماعات ،  جامعاتُ المدینہ،  مدارس المدینہ،  دارُ الافتاء اھلسنت میں   لانے کی بھر پور سعی   (کوشش)   کروں   گا۔

٭…  موقع محل کے مطابق ان کو یہ بھی دعوت پیش کروں   گا کہ یہ اپنے صاحبزادوں   کو دعوت اسلامی کے مدارسُ المدینہ اور جامعاتُ المدینہ

Index