امیر اہلسنت کی دینی خدمات

٭٭٭٭

  (5)    شعبہ تفتیشِ کتب

دعوت اسلامی کا مدنی کام جوں  جوں   ترقی کرتا جارہا ہے توں   توں   مسلمانوں   میں  دینی مطالعہ کا شوق بڑھتا جا رہا ہے ، ایک دور تھا کہ جب علمائے اہلسنت کَثَّرھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی کی لکھی ہوئی اسلامی کتابیں   کسی دینی اجتماع میں   بمشکل بیس تیس بکتی ہوں   گی،  اب اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  سینکڑوں   بلکہ ہزاروں   کی تعداد میں   فروخت ہو رہی ہیں  ۔ نئے نئے مصنفین اپنی قلمی کاوشوں   کو منظرِ عام پر لا رہے ہیں  ۔ آج کل کاروباری اصول یہ ہے کہ جب کوئی چیز بازار میں   چل نکلتی ہے تو پھر اس کے معیار پر توجہ کم اوراس کی مقدار بڑھانے اورخوب کمانے پر دھیان زیادہ دیا جاتا ہے۔ یہی حال کتابوں   کے معاملے میں   بھی دیکھا گیا،  طباعت کی فاحش اغلاط سے بھرپور کتابیں   بھی دھڑا دھڑ بکنے لگیں  ۔ ان تشویشناک معاملات پر قابو پانے کی کوشش کی ایک کڑی یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی سے محبت کرنے والے سنیوں   کے مکتبوں   اور جدید مُصَنِّفِیْن و مُؤَلِّفِیْن   ([1]کی ایک تعداد کو جمع کر کے ان کا بھرپور مدنی مشورہ کیا گیا اور انہیں   غیر محتاط کتب چھاپنے کے سبب پھیلنے والی متوقع گمراہی اور ہونے والے گناہِ جاریہ کا خوف دلایا گیا۔ اس سے ان پر بہت ہی اچھا اثر پڑا۔ شعبۂ تفتیش کتب کے قیام کاا علان کیا گیا اور اسے  ’’ المدینۃُ العلمیہ ‘‘  کے ماتحت کر دیا گیا۔ اس طرح یہ مجلس،  تفتیش کی غرض سے پیش کی جانے والی کتب کو عقائد،  کفریہ عبارات،  اخلاقیات،  فقہی مسائل اور عربی عبارات وغیرہ کے حوالے سے مقدور بھر ملاحظہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

٭ ٭ ٭ ٭

(6)    شعبہ اصلاحی کتب

 ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘  کے عظیم مَدَنی مقصد کی تکمیل کے لئے مُستنداِصلاحی مواد کی فراہمی شعبہ اصلاحی کتب کے قیام کا بنیادی مقصد ہے،  یہ شعبہ  قراٰن وحدیث اور اکابرین کی کتب سے مَدَنی پھول چُن چُن کر انہیں   سلکِ تحریر   (لفظوں   کی لڑی)   میں   پروتا ہے،  پھر کتابی صورت میں  اسلامی بھائیوں   اور بہنوں   کے سامنے پیش کردیتا ہے ۔

شعبہ اصلاحی کتب کی مطبوعہ کتب:

 غوثِ پاک کے حالات … تکبر … فرامین مصطفےٰ … بدگُمانی … نیک بننے اور بنانے کے طریقے … نور کا کھلونا … اعلیٰ حضرت کی انفرادی کوششیں   … فکرِ مدینہ … امتحان کی تیاری کیسے کریں  ؟   … رِیاکاری … قوم جِنّات اور امیر اہلسنّت … عشرکے احکام … توبہ کی روایات وحکایات … فیضانِ زکوٰۃ … احادیثِ مبارکہ کے انوار … تربیت ِ اولاد … کامیاب طالب علم کون؟  … ٹی وی اور مُووی … مفتیٔ دعوتِ اسلامی … فیضانِ چہل احادیث … شرحِ شجرہ قادریہ … نمازمیں   لقمہ دینے کے مسائل … خوف ِخدا … تعارفِ امیر اہلسنّت … انفرادی کوشش … آیاتِ قراٰنی کے انوار … نصاب مدنی قافلہ … فیضانِ احیاء العلوم … ضیائے صدقات … جنت کی دوچابیاں   … کامیاب استاذ کون؟  … تنگ دستی کے اسباب … قبر میں  آنے والا دوست

٭  ٭  ٭

  (7)    شعبہ امیرِ اہلسنّت

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! یہ شعبہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جیسی پندرہویں   صدی کی عظیم علمی وروحانی شخصیت کی حیاتِ مبارَکہ کے روشن ابواب ،  مَثَلاًآپ کی زندگی کے ابتدائی حالات ،  روز مرہ کے معمولات،  آپ کی عبادات،  مجاہدات،  اخلاقیات و دینی خدمات کے واقعات کے ساتھ آپ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی برکات و کرامات اور آپ کیتصانیف،  مکتوبات،  بیانات و ملفوظات کے فُیوضات اور دعوتِ اسلامی کی بہاروں   پر مشتمل رسائل پیش کرتا ہے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ یہ کتب ورسائل محض سنی سنائی باتوں   اور غیرمستند یا کمزور روایتوں   کا ملغوبہ   (یعنی مرکّب)   نہ ہوں  بلکہ ان میں   امانت ودیانت کے ساتھ یقین کی حد تک سچی بات نقل کی جائے۔ حتی المقدور روایت کرنے والے سے ذاتی طور پر



[1]    اپنے ذہن یا معلومات وغیرہ کی مدد سے کتاب،  کتابچہ،  مضمون وغیرہ لکھنے والا،  تصنیف کرنے والے کو مُصَنِّف کہتے ہیں اور متفرق کتابوں کی مدد سے ایک نئی کتاب مرتب کرنے والے کو مُؤَلِّف کہتے ہیں۔

Index