امیر اہلسنت کی دینی خدمات

جات بشمول المد ینۃُ العلمیہ کا دورہ کرانا۔

  (3)   جامعات سے روابط:

سنی مدارس و جامعات کے مدرسین اور لائبریریوں   کو کتب و رسائل روانہ کرنا تا کہ مدرسین کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی   مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب سے استفادہ کر سکیں  ۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (2 مجلسِ تَراجِم

دعوتِ اسلامی تبلیغ قرآن و سنّت کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو نیکی کی دعوت،  احیائے سنت اور اشاعت ِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں   عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے۔ چنانچہ،  دنیا کے مختلف خطوں   میں   نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سوچ اور فکر کو اس خطے میں   بولی جانے والی زبان کے قالب میں   ڈھالنے کے لئے ایک مجلس بنام مجلسِ تَراجِم بنائی گئی تا کہ اردو پڑھنے والوں   کے ساتھ ساتھ دنیا کی دیگر زبانیں   بولنے والے کروڑوں   لوگ بھی آپ کی جملہ تصانیف سے فیض یاب ہو سکیں   اور ان کا بھی یہ مدنی ذہن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  ۔ چنانچہ،  

اس مجلس کے ذریعے دنیا کی مختلف زبانوں   میں   ترجمہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور انتہائی قلیل عرصہ میں   اب تک اس مجلس کے تحت دنیا کی کم و بیش 27 زبانوں   میں   شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہت سی تصانیف کا ترجمہ ہو چکا ہے۔

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل جامعۃُ المدینہ کی عمارت میں   مجلسِ تراجم کے مکتب میں   جہاں   مختلف زبانوں   میں   مہارت رکھنے والے اسلامی بھائی شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ کو عام کرنے کے لئے ہر دم تیار نظر آتے ہیں   تو وہیں   دیگر ممالک کے بہت سے اسلامی بھائی بھی نیکی کے اس کام میں   بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں  ۔

دیگر زبانوں   میں   ہونے والے تراجم ایک نظر میں  :

عربی زبان جو ہمارے پیارے آقا،  مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی میٹھی میٹھی زبان ہے۔ قرآنِ کریم بھی چونکہ اسی زبان میں   نازل ہوا لہٰذا شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصانیف سے عرب دنیا کو روشناس کرانے کےلیے مجلسِ تَراجِم کے تحت مدنی علما پر مشتمل عربی زبان میں   کام کرنے والے اسلامی بھائی اب تک کم و بیش 40 کتب و رسائل پیش کر چکے ہیں  ۔

مَجلسِ تَراجِم کی طرف سے انگریزی میں   تقریباً92 کتب و رسائل کا ترجمہ ہو چکا ہے اور دیگر پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ فارسی،  گجراتی،  ہندی،  بنگالی،  سنہالہ،  سواہلی،  فرانسیسی،  سپینش،  جرمن،  رشین،  اٹالین،  سندھی،  گریک،  ناروین،  ڈینش،  مالے،  تامل،  ٹرکش،  ھاؤسا،  چائنیز اور دیگر زبانوں   میں   شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصانیف کے ساتھ ساتھ مکتبۃُ المدینہ کی دیگر مطبوعہکتب و رسائل کے تراجم بھی ہو رہے ہیں  ۔

مجلس تراجم کی خصوصیات:

مَجلسِ تَراجِم کے تحت دیگر زبانوں   میں   ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل امور کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

٭…  ترجمہ کرتے ہوئے شرعی اور تنظیمی اصطلاحات کا خیال رکھا جاتا ہے۔

٭…  جس زبان میں   ترجمہ کرنا مقصود ہو اس زبان کی فصاحت و بلاغت اور بیان و ادب کو پیشِ نظر رکھا جاتا ہے۔

 

Index