امیر اہلسنت کی دینی خدمات

نہیں   آتا تھا اس میں   دوسروں   سے فائدہ حاصل کرنے سے کبھی نہیں   رکا۔ ‘‘    ([1]

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

اجتماعات

اسلام نے ہمیشہ اپنے ماننے والوں   کو اِنفرادیت کے بجائے اِجتماعیت کا درس دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِنْفِرَادی یعنی تنہا نماز پڑھنے سے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب زیادہ رکھا گیا اور مختلف جگہ مل کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والوں   کو بھی ہفتہ میں   ایک دن ایک جگہ جمع ہو کر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا درس دیا۔ پھر دنیا کے گوشے گوشے میں   رہنے والے تمام مسلمانوں   کو سال میں   ایک بار حج کے موقع پر ایک ہی لباس میں   حرمِ پاک میں   جمع ہونے کا حکم دیا۔ اس طرح بعض صورتوں   میں   انفرادی عبادت سے زیادہ اجتماعی عبادت کی اہمیت ہے۔ چنانچہ،  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلام کے اس جامعیت کے اصول پر عمل کرتے ہوئے علم دین سیکھنے سکھانے کے لئے درج ذیل سنتوں   بھرے اجتماعات کا اہتمام فرمایا:

  (2)   علاقائی و ہفتہ وار    (3)   صوبائی  (4)   اور بین الاقوامی اجتماعات

سرکارِ نامدار،  مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’ جو شخص حصولِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو راہِ خدا میں   ہے۔ ‘‘    ([2]

پیارے اسلامی بھائیو! تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف سنتوں   بھرے اجتماعات حصولِ علم کا بڑا ہی آسان راستہ و ذریعہ ہیں  ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  دنیا کے مختلف مُمالِک میں   لا تعداد مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں   بھرے اجتِماعات کے علاوہ عالَمی اور صوبائی سطح پر بھی سُنّتوں   بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں   جن میں   بے شمار عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں  ۔

ہفتہ واراجتماع میں   تمام ذِمہ داران بالخصوص اراکین ِکابینہ و اراکین ِشوریٰ اجتماع والی مسجد میں   نمازِ مغرب ادا کرتے ہیں   اور عوام کے درمیان اجتماع کی اگلی صفوں   میں   شرکت کر کے سراپا ترغیب بنتے ہیں  ۔

جدول ہفتہ وار اجتماع

تلاوت   (سُورۂ یٰسین و سورۂ مُلک) 

15منٹ

نعت شریف  (ایک) 

8منٹ

بیان  (ایک) 

55منٹ

6دُرود شریف و اعلانات

12منٹ

ذِکر

11منٹ

 دُعا

12منٹ

سلام

5منٹ

مجلس کے اختتام کی دُعا

2منٹ

کل دورانیہ

2گھنٹے

 



[1]    الدرالمختار، المقدمۃ،  ج۱،  ص۱۲۰۔۱۲۷

[2]    ترمذی،  ابواب العلم،  باب فضل طلب العلم،  الحدیث: ۲۶۵۶،  ج۴،  ص ۲۹۵

Index