امیر اہلسنت کی دینی خدمات

دعوتِ اسلامی اور ذرائع اَبلاغ

  (Dawat-e-Islami & Media

دعوتِ اسلامی اور میڈیا:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظرِ فیض اثر سے تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت کی دھومیں   مچانے کے جذبے کو عام کرنے کے لئے موجودہ دور کی اس اہم ایجاد و ضرورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی مجالس اور شعبہ جات قائم کر رکھے ہیں  ۔ چنانچہ،  

پرنٹ میڈیا:          (Print Media) 

اس سلسلے میں   پانچ شعبے قائم ہیں  :

٭ المدینۃُ العلمیہ۔ یہ مجلس کئی شعبہ جات پر مشتمل ہے جن کا مدنی عملہ ہر وقت تحقیق و تفتیش وغیرہ کا کام کرتا ہے اور مسلمانوں   کی خیر خواہی پر مشتمل اہم اور صحت افزا مواد مختلف کتب کی صورت میں   مہیا کرنے میں   مصروفِ عمل ہے۔ ٭ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب وغیرہ دیگر زبانوں   میں   ترجمہ کرنے کے لئے مجلسِ تَراجِم  اور ٭ کتب پر تحقیق و تفتیش کے لئے مجلسِ تفتیشِ کتب و رسائل  ٭ مذکورہ تمام مجالس کی فراہم کردہ کتب و رسائل وغیرہ کے علاوہ شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمام کتب و رسائل وغیرہ کو بھی زیورِ طباعت سے آراستہ کرنے اورپھر انہیں   ہر خاص و عام تک پہنچانے کی خدمت سر انجام دینے کے لئے مکتبۃُ المدینہ اور ٭ مکتبۃُ المدینہ کے بستے رات دن ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں  ۔

الیکٹرونک میڈیا:    (Electronic Media) 

اس سلسلے میں   دو شعبے قائم ہیں  :

٭ مدنی چینل اور        ٭… مجلس آئی ٹی۔

سوشل میڈیا:    (Social  Media) 

اس سلسلے میں   مجلس آئی ٹی کے زیرِ اہتمام ایک شعبہ قائم ہے جو بے شمار اسلامک ایس ایم ایس   (slamic sms)    کے ذریعے ضروری دینی معلومات بہم پہنچانے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔

آئیے اب ان تمام مجالس اور شعبہ جات کی انفرادی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں   کہ یہ کن مدنی پھولوں   کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں  ۔ چنانچہ،  

  (1)   المدینۃُ العلمیہ

تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت،  اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں   عام کرنے کا عزمِ مُصمّم   (پختہ ارادہ)   رکھتی ہے،  اِن تمام اُمور کو بحسن وخوبی سر انجام دینے کے لئے مُتَعَدِّد مجالس کا قیام عمل میں   لایا گیا ہے جن میں   سے ایک مجلس المدینۃُ العلمیہ بھی ہے جو  دعوتِ اسلامی کے عُلمائے کرام کَثَّرھُمُ اللّٰہُ السَّلام  پر مشتمل ہے،  جس نے خالص علمی،  تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل دس شعبے ہیں  :

  (1 شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت                     (2 شعبۂ تراجم کُتُب 

  (3 شعبۂ درسی کُتُب               (4 شعبۂ تخریج

  (5 شعبۂ تفتیش کُتُب                                                                                                   (6 شعبہ اصلاحی کتب

 

Index