امیر اہلسنت کی دینی خدمات

ہے:

٭شہر سطح:   (۱)   نگرانِ ڈویژن مشاورت   (۲)  نگرانِ شہر مشاورت   (۳)   نگرانِ مجلسِ مالیات شہر۔ ان میں   سے نگرانِ ڈویژن مشاورت کے دَستخط لازمی ہیں  ۔

٭ کابینہ سطح:   (۱)  نگرانِ کابینہ   (۲)  نگرانِ مجلسِ مالیات   (کابینہ)     (۳)  کوئی رکنِ کابینہ   (نگرانِ کابینہ کے دَستخط لازمی ہیں  ) 

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (2)   مجلسِ اثاثہ جات

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے جملہ منقولہ و غیر منقولہ   ([1] اثاثہ جات مثلاً مدنی مراکز و مدنی تربیت گاہیں   اور ان میں   موجود پنکھے،  روم کولر،  لائٹیں  ،  ساؤنڈ سسٹم وغیرہ کا ریکارڈ اور دعوتِ اسلامی کے نام پر وقف ہونے والی اشیاء کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانونی معاملات کے لوازمات پورے کرنا مجلسِ اثاثہ جات کی ذمہ داری ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (3)   مجلسِ اجارہ

تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے لاکھوں   اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   وابستہ ہیں   جو بلامعاوضہ رضائے الہٰی کے حصول کے لیے خدمت دین میں   مصروفِ عمل ہیں  ۔ دعوتِ اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں   جن میں   اجیروں     (ملازمین)   کی ضرورت سے انکار نہیں   کیا جا سکتا۔ مثلاً جامعۃ المدینہ،  مدرسۃ المدینہ، مدنی مراکز اور مدنی چینل وغیرہ۔ چنانچہ ان تمام اجیروں   کے کام،  ان کی اَہلِیَّت و ضرورت کو دیکھنے اور ان کے جملہ مسائل کا شرعی تقاضوں  کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے مجلسِ اِجارہ قائم ہے۔

مجلسِ اجارہ کے تمام اسلامی بھائیوں   پر اجارہ کے شرعی مسائل سیکھنا لازم ہے۔ اس کے لیے دارُ الافتاء اھلسنّت سے رہنمائی لینے کے ساتھ ساتھ مکتبۃُ المدینہ کی درج ذیل کتب ورسائل ہر وقت اراکینِ مجلس کے مطالعہ میں   رہتی ہیں  :

ملازمین کے 21 مَدَنی پھول از شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ۔اور بہارِ شریعت جلد دوم،  حصہ 10 وقف کا بیان اور جلد سوم حصہ 14اجارہ کا بیان۔

مجلسِ اِجارہ کے مدنی پھول

نئے اجیررکھنے کا طریقہ:

٭  تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے کسی بھی شعبے میں   نئے اَجیر   (مثلاً نیا درجہ یا نئی جگہ پر کسی اجیرکا اضافہ کرنے)   کی



[1]    منقولہ اثاثہ جات سے مراد ہر وہ شے ہے جس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ممکن ہو اور غیر منقولہ سے مراد ہر وہ شے ہے جس کو منتقل کرنا ممکن نہیں۔

Index