امیر اہلسنت کی دینی خدمات

تعلیم قرآن کی بہار آ جائے گی اور سیکھنے سکھانے والوں   کیلیے ثواب کا انبار لگ جائے گا۔

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں   عام ہو جائے

تلاوت کرنا میرا کام صبح وشام ہو جائے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان سے تبلیغ قران و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تادمِ تحریر صِرف پاکستان میں   برائے حِفظ و ناظِرہ تقریباً 1108 مدرسۃ المدینہ   (لِلْبَنِیْن وَ لِلْبَنَات چلائے جا رہے ہیں   جن میں   مَدَنی منّوں   اور مَدَنی منّیوں   کی کُل تعداد تقریباً  72000 ہے اور ان مَدَنی مُنّوں   اور مَدَنی مُنّیوں   کو 2120اسلامی بھائی اور 819اسلامی بہنیں   حفظ وناظِرہ کی مفت تعلیم دینے میں   مصروف ہیں  ۔

عطا ہو شوق مولیٰ مدرسے میں   آنے جانے کا

خدایا ذوق دے قران پڑھنے کا پڑھانے کا

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭٭٭٭

  (4  ,3 مدرسۃُ الْمدینہ   (بالِغان و بالغات) 

افسوس! اسلامی معلومات کی کمی کی وجہ سے آج مسلمانوں   کی بَہُت بڑی تعداد قراٰنِ پاک پڑھنے پڑھانے اور سُننے سنانے کی سعادت سے محروم ہوتی جارہی ہے۔ چنانچہ،  تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ   مختلف مساجد وغیرہ میں   اسلامی بھائیوں   کے مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان   ( عموماً وقت: بعدِ عشا دورانیہ: تقریباً 40 مِنَٹ)   کی ترکیب ہوتی ہے جن کی تا دم تحریر تعداد تقریباً  3316 ہے اور اسلامی بہنوں   کے مَدرَسۃُ المدینہ بالِغات   (عموماً وقت: صبح 8:00 سے لے کرعصر تک مختلف اوقات میں  ،  دورانیہ: 1گھنٹہ 12 منٹ)   کی تعداد تقریباً  39938 ہے۔ ان مَدارِسُ المدینہ   (بالغان و بالغات)   میں   اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰنِ کریم سیکھتے،  دعائیں   یاد کرتے،  اپنی نمازوں   کی اصلاح کرتے اور سُنّتوں   کی مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں  ۔

مدرسۃ المدینہ کے اہم مدنی پھول:

٭  دعوتِ اسلامی کی ترقی میں   مدرسۃُ المدینہ بالغان کا اہم کردار ہے۔

٭  مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذریعے بہت سے مدنی کاموں   کو شروع یا مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً مدنی قافلے و مدنی انعامات،  مسجد،  گھر،  اسکول،  کالج،  چوک درس،  صدائے مدینہ،  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،  VCD اجتماع   (آڈیو،  ویڈیو)  ،  لنگرِ رسائل وغیرہ۔

٭  جن علاقوں   میں   مدرسۃُ المدینہ کی ترکیب نہ ہو معلوم ہونے پر وہاں   نگرانِ کابینہ،  نگرانِ ڈویژن مشاورت،  ڈویژن اور نگرانِ عَلاقہ/ شہر مشاورت،  عَلاقہ ذِمہ دار برائے مدرسۃُ المدینہ کا 26 دن کے اندر اندر تقرر کرنے کی کوشش کرتے ہیں  ۔

٭  علاقائی ذِمہ دار برائے مدرسۃُ المدینہ بالغان اُسے ہی بنایا جاتا ہے جو دُرست   (مخارِج کے ساتھ)   قرآنِ مجید پڑھنا جانتا ہو،  مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے کاتجرِبہرکھتاہو اور وقت بھی دینے والا ہو۔

٭  علاقائی ذمہ دار برائے مدرسۃُ المدینہ بالغان پر لازم ہے کہ عَلاقے کے ہر ہر مدرسہ میں   گاہے گاہے اوّل تا آخر شرکت کرتا رہے،  مدرّس اور پڑھنے والوں   کی مدنی تربیت بھی کرے۔

٭  اگر مدرسۃُ المدینہ بالغان کے کسی مدرّس میں   پڑھانے کی اہلیت نہ ہو تو نگرانِ علاقائی مشاورت کے مشورے سے اُسے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

Index